Quran with Hindustani translation - Surah Yunus ayat 67 - يُونس - Page - Juz 11
﴿هُوَ ٱلَّذِي جَعَلَ لَكُمُ ٱلَّيۡلَ لِتَسۡكُنُواْ فِيهِ وَٱلنَّهَارَ مُبۡصِرًاۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَٰتٖ لِّقَوۡمٖ يَسۡمَعُونَ ﴾
[يُونس: 67]
﴿هو الذي جعل لكم الليل لتسكنوا فيه والنهار مبصرا إن في ذلك﴾ [يُونس: 67]
Muhammad Junagarhi Woh aisa hi hai jiss ney tumharay liye raat banaee takay tum iss mein aaram kero aur din bhi iss tor per banaya kay dekhney bhalney ka zariya hai tehqeeq iss mein dalaeel hain unn logon kay liye jo suntay hain |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim wo aisa hai jis ne tumhare liye rath banai ta ke tum us mein araam karo aur din bhi us taur par banaya ke dekhne bhalne ka zariya hai,tehqeeq us mein dalael hai un logo ke liye jo sunte hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari انھوں نے کہا بنا لیا ہے اللہ تعالیٰ نے کسی کو بیٹا ۔ وہ پاک ہے وہ تو بےنیاز ہے۔ اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے۔ نہیں تمھارے پاس کوئی دلیل اس (بے ہودہ بات ) کی ۔ کیا بہتان باندھتے ہو اللہ تعالی پر جس کا تمھیں علم ہی نہیں ۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri وہی ہے جس نے تمہارے لئے رات بنائی تاکہ تم اس میں آرام کرو اور دن کو روشن بنایا (تاکہ تم اس میں کام کاج کر سکو)۔ بیشک اس میں ان لوگوں کے لئے نشانیاں ہیں جو (غور سے) سنتے ہیں |
Muhammad Taqi Usmani اللہ وہ ہے جس نے تمہارے لیے رات بنائی، تاکہ تم اس میں سکون حاصل کرو، اور دن کو ایسا بنایا جو تمہیں دیکھنے کی صلاحیت دے، اس میں یقینا ان لوگوں کے لیے نشانیاں ہیں جو غور سے سنتے ہوں۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi وہ خدا وہ ہے جس نے تمہارے لئے رات بنائی ہے تاکہ اس میں سکون حاصل کرسکو اور دن کو روشنی کا ذریعہ بنایا ہے اور اس میں بھی بات سننے والی قوم کے لئے نشانیاں پائی جاتی ہیں |