Quran with Hindustani translation - Surah Yusuf ayat 33 - يُوسُف - Page - Juz 12
﴿قَالَ رَبِّ ٱلسِّجۡنُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِمَّا يَدۡعُونَنِيٓ إِلَيۡهِۖ وَإِلَّا تَصۡرِفۡ عَنِّي كَيۡدَهُنَّ أَصۡبُ إِلَيۡهِنَّ وَأَكُن مِّنَ ٱلۡجَٰهِلِينَ ﴾
[يُوسُف: 33]
﴿قال رب السجن أحب إلي مما يدعونني إليه وإلا تصرف عني كيدهن﴾ [يُوسُف: 33]
Muhammad Junagarhi Yousuf (alh-e-salam) ney dua ki kay aey meray perwerdigar! Jiss baat ki taraf yeh aurten mujhay bula rahi hain uss say to mujhay jail khana boht pasand hai agar tu ney inn ka fun fareb mujh say door na kiya to mein to inn ki taraf maeel hojaonga aur bilkul na danon mein ja milon ga |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim yousuf alaihissalaam ne dua ki ke aye mere parvardigaar! jis baath ki taraf ye aurte mujhe bula rahi hai us se to mujhe jail khana bahuth pasand hai, agar tu ne un ka fun fareb mujh se door na kiya to main to un ki taraf maayel ho jaonga aur bilkul nadaano mein jaa milonga |
Muhammad Karam Shah Al Azhari پس قبول فرمالی اس کی دعا اسکے رب نے اور دور کردیا اس سے ان عورتوں کے مرکو فریب کو ۔ بیشک وہ (اپنے بندوں کی فریادیں ) سننے والا اور ان کے (حالات ) خوب جاننے والا ہے |
Muhammad Tahir Ul Qadri (اب زنانِ مصر بھی زلیخا کی ہم نوا بن گئی تھیں) یوسف (علیہ السلام) نے (سب کی باتیں سن کر) عرض کیا: اے میرے رب! مجھے قید خانہ اس کام سے کہیں زیادہ محبوب ہے جس کی طرف یہ مجھے بلاتی ہیں، (پھر یوسف علیہ السلام تضرّع اور استغاثہ کی غرض سے بارگاہ الٰہی کی طرف متوجہ ہوئے جیسے اَنبیاء و مرسلین کی عادت ہے،) اور (عرض کیا:) اگر تو نے ان کے مکر کو مجھ سے نہ پھیرا تو (تیری مدد اور حفاظت کے بغیر) میں اُن کی (باتوں کی) طرف مائل ہو جاؤں گا اور میں نادانوں میں سے ہو جاؤں گا |
Muhammad Taqi Usmani یوسف نے دعا کی کہ : یا رب ! یہ عورتیں مجھے جس کام کی دعوت دے رہی ہیں، اس کے مقابلے میں قید خانہ مجھے زیادہ پسند ہے۔ اور اگر تو نے مجھے ان کی چالوں سے محفوظ نہ کیا تو میرا دل بھی ان کی طرف کھنچنے لگے گا، اور جو لوگ جہالت کے کام کرتے ہیں، ان میں میں بھی شامل ہوجاؤں گا۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi یوسف نے کہا کہ پروردگار یہ قید مجھے اس کام سے زیادہ محبوب ہے جس کی طرف یہ لوگ دعوت دے رہی ہیں اور اگر تو ان کے مکر کو میری طرف سے موڑ نہ دے گا تو میں ان کی طرف مائل ہوسکتا ہوں اور میرا شمار بھی جاہلوں میں ہوسکتا ہے |