Quran with Urdu translation - Surah Yusuf ayat 33 - يُوسُف - Page - Juz 12
﴿قَالَ رَبِّ ٱلسِّجۡنُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِمَّا يَدۡعُونَنِيٓ إِلَيۡهِۖ وَإِلَّا تَصۡرِفۡ عَنِّي كَيۡدَهُنَّ أَصۡبُ إِلَيۡهِنَّ وَأَكُن مِّنَ ٱلۡجَٰهِلِينَ ﴾
[يُوسُف: 33]
﴿قال رب السجن أحب إلي مما يدعونني إليه وإلا تصرف عني كيدهن﴾ [يُوسُف: 33]
Abul Ala Maududi Yusuf ne kaha “aey mere Rubb, qaid mujhey manzoor hai ba-nisbat iske ke main woh kaam karoon jo yeh log mujhse chahte hain aur agar tu nay inki chaalon ko mujhse dafa na kiya to main inke daam mein phans jaunga aur jahilon mein shamil ho rahunga |
Ahmed Ali یوسف نے کہا اے میرے رب میرے لیے قید حانہ بہتر ہے اس کام سے کہ جس کی طرف مجھے بلا رہی ہیں اوراگر تو مجھ سے ان کا فریب دفع نہ کرے گا تو ان کی طرف مائل ہوجاؤں گا اور جاہلوں میں سے ہو جاؤں گا |
Fateh Muhammad Jalandhry یوسف نے دعا کی کہ پروردگار جس کام کی طرف یہ مجھے بلاتی ہیں اس کی نسبت مجھے قید پسند ہے۔ اور اگر تو مجھ سے ان کے فریب کو نہ ہٹائے گا تو میں ان کی طرف مائل ہوجاؤں گا اور نادانوں میں داخل ہوجاؤں گا |
Mahmood Ul Hassan یوسف بولا اے رب مجھ کو قید پسند ہے اس بات سے جسکی طرف مجھ کو بلاتی ہیں اور اگر تو نہ دفع کرے گا مجھ سے ان کا فریب تو مائل ہو جاؤں گا انکی طرف اور ہو جاؤں گا بے عقل [۵۲] |
Muhammad Hussain Najafi یوسف (ع) نے (بات سن کر کہا) اے میرے پروردگار! اس کام کی نسبت جس کی یہ مجھے دعوت دے رہی ہیں مجھے قیدخانہ پسند ہے اور اگر تو مجھ سے ان کے مکر و فریب کو دور نہ کرے تو ہو سکتا ہے کہ میں ان کی طرف مائل ہو جاؤں اور اس طرح جاہلوں میں سے ہو جاؤں۔ |