Quran with Hindustani translation - Surah Yusuf ayat 54 - يُوسُف - Page - Juz 13
﴿وَقَالَ ٱلۡمَلِكُ ٱئۡتُونِي بِهِۦٓ أَسۡتَخۡلِصۡهُ لِنَفۡسِيۖ فَلَمَّا كَلَّمَهُۥ قَالَ إِنَّكَ ٱلۡيَوۡمَ لَدَيۡنَا مَكِينٌ أَمِينٞ ﴾
[يُوسُف: 54]
﴿وقال الملك ائتوني به أستخلصه لنفسي فلما كلمه قال إنك اليوم لدينا﴾ [يُوسُف: 54]
Muhammad Junagarhi Badshah ney kaha issay meray pass lao kay mein ussay apney khas kaamon kay liye muqarrar ker loon phir jab uss say baat cheet ki to kehney laga kay aap humaray haan aaj say zee izzat aur amant daar hain |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim badshah ne kaha ise mere paas laao ke main ose apne qaas kaamo ke liye muqarrar karlo, phir jab us se baath cheeth ki to kehne laga ke aap hamare yaha aaj se zee izzath aur amaanatdaar hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari آپ نے فرمایا مجھے مقرر کردے زمین کے خزانوں پر بیشک میں (انکی) حفاظت کرنے والا ( اور معاشی مسائل کا ) کا ماہر ہوں |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور بادشاہ نے کہا: انہیں میرے پاس لے آؤ کہ میں انہیں اپنے لئے (مشیرِ) خاص کر لوں، سو جب بادشاہ نے آپ سے (بالمشافہ) گفتگو کی (تو نہایت متاثر ہوا اور) کہنے لگا: (اے یوسف!) بیشک آپ آج سے ہمارے ہاں مقتدر (اور) معتمد ہیں (یعنی آپ کو اقتدار میں شریک کر لیا گیا ہے) |
Muhammad Taqi Usmani اور بادشاہ نے کہا کہ : اس کو میرے پاس لے آؤ، میں اسے خالص اپنا (معاون) بناؤں گا۔ چنانچہ جب (یوسف بادشاہ کے پاس آگئے اور) بادشاہ نے ان سے باتیں کیں تو اس نے کہا : آج سے ہمارے پاس تمہارا بڑا مرتبہ ہوگا، اور تم پر پورا بھروسہ کیا جائے گا۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور بادشاہ نے کہا کہ ذرا انہیں لے آؤ میں اپنے ذاتی امور میں ساتھ رکھوں گا اس کے بعد جب ان سے بات کی تو کہا کہ تم آج سے ہمارے دربار میں باوقار امین کی حیثیت سے رہو گے |