Quran with Hindustani translation - Surah Yusuf ayat 8 - يُوسُف - Page - Juz 12
﴿إِذۡ قَالُواْ لَيُوسُفُ وَأَخُوهُ أَحَبُّ إِلَىٰٓ أَبِينَا مِنَّا وَنَحۡنُ عُصۡبَةٌ إِنَّ أَبَانَا لَفِي ضَلَٰلٖ مُّبِينٍ ﴾
[يُوسُف: 8]
﴿إذ قالوا ليوسف وأخوه أحب إلى أبينا منا ونحن عصبة إن أبانا﴾ [يُوسُف: 8]
Muhammad Junagarhi Jabkay unhon ney kaha kay yousuf aur uss ka bhai ba-nisbat humaray baap ko boht ziyada piyaray hain halankay hum (taqatwar) jamat hain koi shak nahi kay humaray abba sareeh ghalati mein hain |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim jab ke unhone kaha ke yousuf aur us ka bhai banisbat hamare baap ko bahut zyada pyare hai halaan ke hum (taaqatwar) jamaath hai, koi shak nahi ke hamare abba sarih ghalti mein hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari قتل کرڈالو یوسف کو یا دور پھینک آؤ اسے کسی علاقہ میں (یوں) تنہا ہوجائے گا تمھاری طرف تمھارے باپ کا رخ اور ہوجانا اس کے بعد (توبہ کرکے) نیک قوم۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri (وہ وقت یاد کیجئے) جب یوسف (علیہ السلام) کے بھائیوں نے کہا کہ واقعی یوسف (علیہ السلام) اور اس کا بھائی ہمارے باپ کو ہم سے زیادہ محبوب ہیں حالانکہ ہم (دس افراد پر مشتمل) زیادہ قوی جماعت ہیں۔ بیشک ہمارے والد (ان کی محبت کی) کھلی وارفتگی میں گم ہیں |
Muhammad Taqi Usmani (یہ اس وقت کا واقعہ ہے) جب یوسف کے ان (سوتیلے) بھائیوں نے (آپس میں) کہا تھا کہ : یقینی طور پر ہمارے والد کو ہمارے مقابلے میں یوسف اور اس کے (حقیقی) بھائی (بنیامین) سے زیادہ محبت ہے، حالانکہ ہم (ان کے لیے) ایک مضبوط جتھ بنے ہوئے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ ہمارے والد کسی کھلی غلط فہمی میں مبتلا ہیں۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi جب ان لوگوں نے کہا کہ یوسف اور ان کے بھائی (ابن یامین)ہمارے باپ کی نگاہ میں زیادہ محبوب ہیں حالانکہ ہماری ایک بڑی جماعت ہے یقیناہمارے ماں باپ ایک کھلی ہوئی گمراہی میں مبتلا ہیں |