Quran with Urdu translation - Surah Yusuf ayat 8 - يُوسُف - Page - Juz 12
﴿إِذۡ قَالُواْ لَيُوسُفُ وَأَخُوهُ أَحَبُّ إِلَىٰٓ أَبِينَا مِنَّا وَنَحۡنُ عُصۡبَةٌ إِنَّ أَبَانَا لَفِي ضَلَٰلٖ مُّبِينٍ ﴾
[يُوسُف: 8]
﴿إذ قالوا ليوسف وأخوه أحب إلى أبينا منا ونحن عصبة إن أبانا﴾ [يُوسُف: 8]
Abul Ala Maududi Yeh qissa yun shuru hota hai ke uske bhaiyon ne aapas mein kaha “yeh Yusuf aur iska bhai, dono hamare walid(baap) ko hum sab se zyada mehboob hai halanke hum ek pura jattha (band) hain. Sacchi baat yeh hai ke hamare abbajaan bilkul hi behak gaye hain |
Ahmed Ali جب انہوں نے کہا البتہ یوسف اور اس کا بھائی ہمارے باپ کو ہم سے زیادہ پیارا ہے حالانکہ ہم طاقتور جماعت ہیں بے شک ہمارا باپ صریح غلطی پر ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry جب انہوں نے (آپس میں) تذکرہ کیا کہ یوسف اور اس کا بھائی ابا کو ہم سے زیادہ پیارے ہیں حالانکہ ہم جماعت (کی جماعت) ہیں۔ کچھ شک نہیں کہ ابا صریح غلطی پر ہیں |
Mahmood Ul Hassan جب کہنے لگے البتہ یوسف اور اس کا بھائی زیادہ پیارا ہے ہمارے باپ کو ہم سے اور ہم ان سے قوت والے لوگ ہیں البتہ ہمارا باپ صریح خطا پر ہے [۱۲] |
Muhammad Hussain Najafi جب انہوں (یوسف کے سوتیلے بھائیوں) نے آپس میں کہا کہ باوجودیکہ ہم پوری جماعت ہیں مگر یوسف اور اس کا (سگا) بھائی (بن یامین) ہمارے باپ کو زیادہ پیارے ہیں بے شک ہمارے باپ کھلی ہوئی غلطی پر ہیں۔ |