Quran with Hindustani translation - Surah Ar-Ra‘d ayat 25 - الرَّعد - Page - Juz 13
﴿وَٱلَّذِينَ يَنقُضُونَ عَهۡدَ ٱللَّهِ مِنۢ بَعۡدِ مِيثَٰقِهِۦ وَيَقۡطَعُونَ مَآ أَمَرَ ٱللَّهُ بِهِۦٓ أَن يُوصَلَ وَيُفۡسِدُونَ فِي ٱلۡأَرۡضِ أُوْلَٰٓئِكَ لَهُمُ ٱللَّعۡنَةُ وَلَهُمۡ سُوٓءُ ٱلدَّارِ ﴾
[الرَّعد: 25]
﴿والذين ينقضون عهد الله من بعد ميثاقه ويقطعون ما أمر الله به﴾ [الرَّعد: 25]
Muhammad Junagarhi Aur jo Allah kay ehad ko uss ki mazbooti kay baad tor detay hain aur jin cheezon kay jorney ka Allah ney hukum diya hai unhen tortay hain aur zamin mein fasad phelatay hain unn ki liye laanaten hain aur unn kay liye bura ghar hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim aur jo Allah ke ahad ko us ki mazboti ke baad tod dete hai aur jin cheezo ke jodne ka Allah ne hukm diya hai unhe todte hai aur zameen mein fasaad phailate hai, un ke liye laanate hai aur un ke liye bora ghar hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اللہ تعالیٰ کشادہ روزی دیتا ہے جسے چاہتا ہے اور تنگ روزی دیتا ہے (جسے چاہتا ہے ) اور کفار بڑے مسرور ہیں دینوی زندگی (کی راحتوں ) سے اور (حقیقت یہ ہے کہ ) نہیں ہے دینوی زندگی آخرت کے مقابلہ میں مگر متاع حقیر |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور جو لوگ اللہ کا عہد اس کے مضبوط کرنے کے بعد توڑ دیتے ہیں اور ان تمام (رشتوں اور حقوق) کو قطع کر دیتے ہیں جن کے جوڑے رکھنے کا اللہ نے حکم فرمایا ہے اور زمین میں فساد انگیزی کرتے ہیں انہی لوگوں کے لئے لعنت ہے اور ان کے لئے برا گھر ہے |
Muhammad Taqi Usmani اور (دوسری طرف) جو لوگ اللہ سے کیے ہوئے عہد کو مضبوطی سے باندھنے کے بعد توڑتے ہیں اور جن رشتوں کو اللہ نے جوڑے رکھنے کا حکم دیا ہے، انہیں کاٹ ڈالتے ہیں، اور زمین میں فساد مچاتے ہیں، تو ایسے لوگوں کے حصے میں لعنت آتی ہے، اور اصلی وطن میں برا انجام انہی کا ہے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور جو لوگ عہدُ خدا کو توڑ دیتے ہیں اور جن سے تعلقات کا حکم دیا گیا ہے اان سے قطع تعلقات کرلیتے ہیں اور زمین میں فساد برپا کرتے ہیں ان کے لئے لعنت اور بدترین گھر ہے |