Quran with Urdu translation - Surah Ar-Ra‘d ayat 25 - الرَّعد - Page - Juz 13
﴿وَٱلَّذِينَ يَنقُضُونَ عَهۡدَ ٱللَّهِ مِنۢ بَعۡدِ مِيثَٰقِهِۦ وَيَقۡطَعُونَ مَآ أَمَرَ ٱللَّهُ بِهِۦٓ أَن يُوصَلَ وَيُفۡسِدُونَ فِي ٱلۡأَرۡضِ أُوْلَٰٓئِكَ لَهُمُ ٱللَّعۡنَةُ وَلَهُمۡ سُوٓءُ ٱلدَّارِ ﴾
[الرَّعد: 25]
﴿والذين ينقضون عهد الله من بعد ميثاقه ويقطعون ما أمر الله به﴾ [الرَّعد: 25]
Abul Ala Maududi Rahey woh log jo Allah ke ahad ko mazboot baandh lene ke baad toad daltey hain, jo un raabton(relations) ko kaat-te hain jinhein Allah ne jodne ka hukum diya hai, aur jo zameen mein fasaad phaylate hain, woh laanat ke mustahiq hain aur unke liye aakhirat mein bahut bura thikana hai |
Ahmed Ali اور جو لو گ الله کا عہد مضبوط کرنے کے بعد توڑ تے ہیں اور اس چیز کو توڑتے ہیں جسے الله نے جوڑنے کا حکم فرمایا اور ملک میں فساد کرتے ہیں ان کے لیے لعنت ہے اور ان کے لیے برا گھر ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور جو لوگ خدا سے عہد واثق کر کے اس کو توڑ ڈالتے اور (رشتہ ہائے قرابت) کے جوڑے رکھنے کا خدا نے حکم دیا ہے ان کو قطع کر دیتے ہیں اور ملک میں فساد کرتے ہیں۔ ایسوں پر لعنت ہے اور ان کے لیے گھر بھی برا ہے |
Mahmood Ul Hassan اور جو لوگ توڑتے ہیں عہد اللہ کا مضبوط کرنے کے بعد اور قطع کرتے ہیں اس چیز کو جس کو فرمایا اللہ نے جوڑنا اور فساد اٹھاتے ہیں ملک میں ایسےلوگ انکے واسطے ہے لعنت اور انکے لئے ہے برا گھر [۴۴] |
Muhammad Hussain Najafi اور جو لوگ اللہ کے عہد و پیمان کو مضبوط باندھ لینے کے بعد توڑتے ہیں اور جن رشتوں کے جوڑنے کا خدا نے حکم دیا ہے ان کو توڑتے ہیں اور جو زمین میں فساد پھیلاتے ہیں یہ وہ ہیں جن کے لئے لعنت ہے اور ان کے لئے برا گھر (جہنم) ہے۔ |