Quran with Hindustani translation - Surah Ar-Ra‘d ayat 41 - الرَّعد - Page - Juz 13
﴿أَوَلَمۡ يَرَوۡاْ أَنَّا نَأۡتِي ٱلۡأَرۡضَ نَنقُصُهَا مِنۡ أَطۡرَافِهَاۚ وَٱللَّهُ يَحۡكُمُ لَا مُعَقِّبَ لِحُكۡمِهِۦۚ وَهُوَ سَرِيعُ ٱلۡحِسَابِ ﴾
[الرَّعد: 41]
﴿أو لم يروا أنا نأتي الأرض ننقصها من أطرافها والله يحكم لا﴾ [الرَّعد: 41]
Muhammad Junagarhi Kiya woh nahi dekhtay? Kay hum zamin ko iss kay kinaron say ghatatay chalay aarahey hain Allah hukum kerta hai koi uss kay ehkaam peechay dalney wala nahi woh jald hisab leney wala hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim kya wo nahi dekhte? ke hum zameen ko us ke kinaaro se ghataate chale aa rahe hai, Allah hukm karta hai, koi us ke ehkaam piche daalne wala nahi, wo jald hisaab lene wala hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور مکاریاں کرتے رہے وہ لوگ جو ان سے پہلے تھے ۔ سو اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے ان سب کو مکر کی سزا دینا وہ جانتا ہے جو کماتا ہے ہر شخص اور عنقریب کفار بھی جان لیں گے کہ دارآخرت (کی ابدی مسرتیں) کس کے لیے ہیں |
Muhammad Tahir Ul Qadri کیا وہ نہیں دیکھ رہے کہ ہم (ان کے زیرِ تسلّط) زمین کو ہر طرف سے گھٹاتے چلے جا رہے ہیں (اور ان کے بیشتر علاقے رفتہ رفتہ اسلام کے تابع ہوتے جا رہے ہیں)، اور اللہ ہی حکم فرماتا ہے کوئی بھی اس کے حکم کو ردّ کرنے والا نہیں، اور وہ حساب جلد لینے والا ہے |
Muhammad Taqi Usmani کیا ان لوگوں کو یہ حقیقت نظر نہیں آئی کہ ہم ان کی زمین کو چاروں طرف سے گھٹاتے چلے آرہے ہیں ؟ ہر حکم اللہ دیتا ہے، کوئی نہیں ہے جو اس کے حکم کو توڑ سکے، اور وہ جلد حساب لینے والا ہے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi کیا ان لوگوں نے نہیں دیکھا کہ ہم کس طرح زمین کی طرف آکر اس کو اطراف سے کم کردیتے ہیں اور اللہ ہی حکم دینے والا ہے کوئی اس کے حکم کا ٹالنے والا نہیں ہے اور وہ بہت تیز حساب کرنے والا ہے |