Quran with Hindustani translation - Surah Ar-Ra‘d ayat 40 - الرَّعد - Page - Juz 13
﴿وَإِن مَّا نُرِيَنَّكَ بَعۡضَ ٱلَّذِي نَعِدُهُمۡ أَوۡ نَتَوَفَّيَنَّكَ فَإِنَّمَا عَلَيۡكَ ٱلۡبَلَٰغُ وَعَلَيۡنَا ٱلۡحِسَابُ ﴾
[الرَّعد: 40]
﴿وإن ما نرينك بعض الذي نعدهم أو نتوفينك فإنما عليك البلاغ وعلينا﴾ [الرَّعد: 40]
Muhammad Junagarhi Inn say kiye huye wadon mein say koi agar hum aap ko dikha den ya aap ko hum fot ker len to aap per to sirf phoncha dena hi hai. Hisab to humaray zimmay hi hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim un se kiye hoye waado mein se koi agar hum aap ko dikhaade ya aap ko hum fauth karle to aap par to sirf pahoncha dena hee hai, hisaab to hamare zimme hee hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari کیا انھوں نے نہیں دیکھا کہ ہم (انکے مقبوضہ ) علاقہ کو ہر طرف سے (رفتہ رفتہ ) کم کررہے ہیں ۔ اور اللہ تعالیٰ حکم فرماتا ہے ۔ کوئی نہیں ردوبدل کرسکتا اسکے حکم میں۔ اور وہ بہت جلد حساب لینے والا ہے |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور اگر ہم (اس عذاب کا) کچھ حصہ جس کا ہم نے ان (کافروں) سے وعدہ کیا ہے آپ کو (حیاتِ ظاہری میں ہی) دکھا دیں یا ہم آپ کو (اس سے قبل) اٹھا لیں (یہ دونوں چیزیں ہماری مرضی پر منحصر ہیں) آپ پر تو صرف (احکام کے) پہنچا دینے کی ذمہ داری ہے اور حساب لینا ہمارا کام ہے |
Muhammad Taqi Usmani اور جس بات کی دھمکی ہم ان (کافروں) کو دیتے ہیں، چاہے اس کا کوئی حصہ ہم تمہیں (تمہاری زندگی ہی میں) دکھا دیں، یا (اس سے پہلے ہی) تمہیں دنیا سے اٹھالیں۔ بہرحال تمہارے ذمے تو صرف پیغام پہنچا دینا ہے، اور حساب لینے کی ذمہ داری ہماری ہے۔ ۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور اے پیغمبر ہم کفار سے کئے وعدہ عذاب کو تمہیں دکھلادیں یا تمہیں اٹھالیں تمہارا کام تو صرف احکام کا پہنچا دینا ہے حساب کی ذمہ داری ہماری اپنی ہے |