Quran with Hindustani translation - Surah Ibrahim ayat 36 - إبراهِيم - Page - Juz 13
﴿رَبِّ إِنَّهُنَّ أَضۡلَلۡنَ كَثِيرٗا مِّنَ ٱلنَّاسِۖ فَمَن تَبِعَنِي فَإِنَّهُۥ مِنِّيۖ وَمَنۡ عَصَانِي فَإِنَّكَ غَفُورٞ رَّحِيمٞ ﴾
[إبراهِيم: 36]
﴿رب إنهن أضللن كثيرا من الناس فمن تبعني فإنه مني ومن عصاني﴾ [إبراهِيم: 36]
Muhammad Junagarhi Aey meray paalney walay mabood! Enhon ney boht say logon ko raah say bhatka diya hai. Pus meri tabeydaari kerney wala mera hai aur jo meri na farmani keray to tu boht hi moaf aur karam kerney wala hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim aye mere paalne wale mabood unhone bahuth se logo ko raah se bhatka diya hai, pas meri taabedaari karne wala mera hai aur jo meri na farmaani kare to, tu bahuth hee maaf aur karam karne wala hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اے ہمارے رب ! میں نے بسا دیا ہے اپنی کچھ اولاد کو اس وادی میں جس میں کوئی کھیتی باڑی نہیں تیرے حرمت والے گھر کے پڑوس میں اے ہمارے رب! یہ اس لیے تاکہ وہ قائم کریں نماز پس کردے لوگوں کے دلوں کو کہ وہ شوق و محبت سے ان کی طرف مائل ہوں اور انھیں رزق دے پھلوں سے تاکہ وہ (تیرا) شکر ادا کریں۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri اے میرے رب! ان (بتوں) نے بہت سے لوگوں کو گمراہ کر ڈالا ہے۔ پس جس نے میری پیروی کی وہ تو میرا ہوگا اور جس نے میری نافرمانی کی تو بیشک تُو بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے |
Muhammad Taqi Usmani میرے پروردگار ! ان بتوں نے لوگوں کی بڑی تعداد کو گمراہ کیا ہے۔ لہذا جو کوئی میری راہ پر چلے، وہ تو میرا ہے، اور جو میرا کہنا نہ مانے، تو (اس کا معاملہ میں آپ پر چھوڑتا ہوں) آپ بہت بخشنے والے بڑے مہربان ہیں۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi پروردگار ان بتوں نے بہت سے لوگوں کو گمراہ کردیا ہے تو اب جو میرا اتباع کرے گا وہ مجھ سے ہوگا اور جو معصیت کرے گا اس کے لئے توِ بڑا بخشنے والا اور مہربان ہے |