Quran with Urdu translation - Surah Ibrahim ayat 36 - إبراهِيم - Page - Juz 13
﴿رَبِّ إِنَّهُنَّ أَضۡلَلۡنَ كَثِيرٗا مِّنَ ٱلنَّاسِۖ فَمَن تَبِعَنِي فَإِنَّهُۥ مِنِّيۖ وَمَنۡ عَصَانِي فَإِنَّكَ غَفُورٞ رَّحِيمٞ ﴾
[إبراهِيم: 36]
﴿رب إنهن أضللن كثيرا من الناس فمن تبعني فإنه مني ومن عصاني﴾ [إبراهِيم: 36]
Abul Ala Maududi Parwardigar, in buthon (idols) ne bahuton ko gumraahi mein dala hai (mumkin hai ke meri aulad ko bhi yeh gumraah kardein, lihaza unmein se) jo mere tareeqe par chale woh mera hai aur jo mere khilaf tareeqa ikhtiyar karey to yaqeenan tu darguzar karne wala mehrabaan hai |
Ahmed Ali اے میرے رب! انہوں نے بہت لوگوں کو گمراہ کیا ہے پس جس نے میری پیروی کی وہ تو میرا ہے اورجس نے نافرمانی کی پس تحقیق تو بخشنے والا مہربان ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اے پروردگار انہوں نے بہت سے لوگوں کو گمراہ کیا ہے۔ سو جس شخص نے میرا کہا مانا وہ میرا ہے۔ اور جس نے میری نافرمانی کی تو تُو بخشنے والا مہربان ہے |
Mahmood Ul Hassan اے رب انہوں نے گمراہ کیا (گمراہی میں ڈالا) بہت لوگوں کو [۶۴] سو جس نے پیروی کی میری (جو کوئی میرے رستہ پر چلا) وہ تو میرا ہے اور جس نے میرا کہنا نہ مانا سو تو بخشنے والا مہربان ہے [۶۵] |
Muhammad Hussain Najafi اے میرے پروردگار ان (بتوں) نے بہت سے لوگوں کو گمراہ کر دیا ہے سو جو میری پیروی کرے گا وہ مجھ سے ہوگا اور جو میری نافرمانی کرے تو یقیناً تو بڑا بخشنے والا، بڑا رحم کرنے والا ہے۔ |