Quran with Hindustani translation - Surah Ibrahim ayat 9 - إبراهِيم - Page - Juz 13
﴿أَلَمۡ يَأۡتِكُمۡ نَبَؤُاْ ٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِكُمۡ قَوۡمِ نُوحٖ وَعَادٖ وَثَمُودَ وَٱلَّذِينَ مِنۢ بَعۡدِهِمۡ لَا يَعۡلَمُهُمۡ إِلَّا ٱللَّهُۚ جَآءَتۡهُمۡ رُسُلُهُم بِٱلۡبَيِّنَٰتِ فَرَدُّوٓاْ أَيۡدِيَهُمۡ فِيٓ أَفۡوَٰهِهِمۡ وَقَالُوٓاْ إِنَّا كَفَرۡنَا بِمَآ أُرۡسِلۡتُم بِهِۦ وَإِنَّا لَفِي شَكّٖ مِّمَّا تَدۡعُونَنَآ إِلَيۡهِ مُرِيبٖ ﴾
[إبراهِيم: 9]
﴿ألم يأتكم نبأ الذين من قبلكم قوم نوح وعاد وثمود والذين من﴾ [إبراهِيم: 9]
Muhammad Junagarhi Kiya tumharay pass tum say pehlay kay logon ki khabren nahi aaen? Yani qom-e-nooh ki aur aad-o-samood ki aur unn kay baad walon ki jinhen siwaye Allah Taalaa kay aur koi nahi janta unn kay pass unn kay rasool moajzzay laye lekin unhon ney apney hath apney mun mein daba liye aur saaf keh diya kay jo kuch tumhen dey ker bheja gaya hai hum uss kay munkir hain aur jiss cheez ki taraf tum humen bula rahey ho humen to iss mein bara bhari shuba hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim kya tumhare paas tum se pehle ke logo ki qabar nahi aayi? yani khaume nuh ki aur aadh wa samoodh ki aur un ke baadh walo ki jinhe sivaaye Allah ta’ala ke aur koi nahi jaanta, un ke paas un ke rasool maujize laaye lekin unhone apne haath apne mu mein daba liye aur saaf keh diya ke jo kuch tumhe de kar bheja gaya hai, hum us ke munkir hai aur jis cheez ki taraf tum hamein bula rahe ho, hamein to us mein bada bhaari shuba hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari جو تذبذب میں ڈالنے والا ہے انکے پیغمبروں نے پوچھا کیا (تمھیں) اللہ تعالیٰ کے متعلق شک ہے جو پیدا فمانے واال ہے آسمانوں اور زمین کا جو (اتنا کریم ہے کہ ) بلاتا ہے تمھیں تاکہ بخش دے تمھارے گناہ اور جو (اتنا مہربان کہ پیہم نافرمانی کے باوجود) تمھیں مہلت دیتا ہے ایک مقررہ میعاد تک ان (نادانوں نے ) جواب دیا نہیں ہو تم مگر بشر ہماری طرح تم یہ چاہتے ہو کہ روک دہ ہمیں ان (بتوں) سے جن کی پوجا ہمارے باپ دادا کیا کرتے تھے ۔ پس لے آؤ ہمارے پاس کوئی روشن دلیل |
Muhammad Tahir Ul Qadri کیا تمہیں ان لوگوں کی خبر نہیں پہنچی جو تم سے پہلے ہو گزرے ہیں، (وہ) قومِ نوح اور عاد اور ثمود (کی قوموں کے لوگ) تھے اور (کچھ) لوگ جو ان کے بعد ہوئے، انہیں اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا (کیونکہ وہ صفحۂ ہستی سے بالکل نیست و نابود ہو چکے ہیں)، ان کے پاس ان کے رسول واضح نشانیوں کے ساتھ آئے تھے پس انہوں نے (اَز راہِ تمسخر و عناد) اپنے ہاتھ اپنے مونہوں میں ڈال لئے اور (بڑی جسارت کے ساتھ) کہنے لگے: ہم نے اس (دین) کا انکار کر دیا جس کے ساتھ تم بھیجے گئے ہو اور یقیناً ہم اس چیز کی نسبت اضطراب انگیز شک میں مبتلا ہیں جس کی طرف تم ہمیں دعوت دیتے ہو |
Muhammad Taqi Usmani (اے کفار مکہ) کیا تمہیں ان لوگوں کی خبر نہیں پہنچتی جو تم سے پہلے گزر چکے ہیں، قوم نوح، عاد، ثمود اور ان کے بعد آنے والی قومیں جنہیں اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا۔ ان سب کے پاس ان کے رسول کھلے کھلے دلائل لے کر آئے، تو انہوں نے ان کہ منہ پر اپنے ہاتھ رکھ دیے، اور کہا کہ : جو پیغام تمہیں دے کر بھیجا گیا ہے، ہم اس کو ماننے سے انکار کرتے ہیں، اور جس بات کی تم ہمیں دعوت دے رہے ہو، اس کے بارے میں ہمیں بڑا بھاری شک ہے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi کیا تمہارے پاس اپنے سے پہلے والوں قوم نوح اور قوم عاد و ثمود اور جو ان کے بعد گزرے ہیں اور جنہیں خدا کے علاوہ کوئی نہیں جانتا ہے کی خبر نہیں آئی ہے کہ ان کے پاس اللہ کے رسول معجزات لے کر آئے اور انہوں نے ان کے ہاتھوں کو ان ہی کے منہ کی طرف پلٹا دیا اور صاف کہہ دیا کہ ہم تمہارے لائے ہوئے پیغام کے منکر ہیں اور ہمیں اس بات کے بارے میں واضح شک ہے جس کی طرف تم ہمیں دعوت دے رہے ہو |