Quran with Hindustani translation - Surah An-Nahl ayat 111 - النَّحل - Page - Juz 14
﴿۞ يَوۡمَ تَأۡتِي كُلُّ نَفۡسٖ تُجَٰدِلُ عَن نَّفۡسِهَا وَتُوَفَّىٰ كُلُّ نَفۡسٖ مَّا عَمِلَتۡ وَهُمۡ لَا يُظۡلَمُونَ ﴾
[النَّحل: 111]
﴿يوم تأتي كل نفس تجادل عن نفسها وتوفى كل نفس ما عملت﴾ [النَّحل: 111]
Muhammad Junagarhi Jis din her shaks apni zaat kay liye larta jhagarta aaye aur her shaks ko uss kay kiye huye aemaal ka poora badla diya jaye ga aur logon per (mutlaqan) zulm na kiya jaye ga |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim jis din har shaqs apni zaath ke liye ladta jhagadta aaye aur har shaqs ko us ke kiye hoye amaal ka pura badhla diya jayega aur logo par (muth-laqan) zulm na kiya jayega |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اس دن کو یاد کرو جب آئے گا ہرنفس کہ جھگڑا کر رہا ہوگا (صرف ) اپنے معتلق اور پورا پورا بدلہ دیا جائے گا ہر نفس کو جو اس نے کیا ہوگا اور ان پر کوئی ظلم نہیں کیا جائے گا |
Muhammad Tahir Ul Qadri وہ دن (یاد کریں) جب ہر شخص محض اپنی جان کی طرف سے (دفاع کے لئے) جھگڑتا ہوا حاضر ہوگا اور ہر جان کو جو کچھ اس نے کیا ہوگا اس کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا اور ان پر کوئی ظلم نہیں کیا جائے گا |
Muhammad Taqi Usmani یہ سب کچھ اس دن ہوگا جب ہر شخص اپنے دفاع کی باتیں کرتا ہوا آئے گا اور ہر ہر شخص کو اس کے سارے اعمال کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا اور لوگوں پر کوئی ظلم نہیں ہوگا۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi قیامت کا دن وہ دن ہوگا جب ہر انسان اپنے نفس کی طرف سے دفاع کرنے کے لئے حاضر ہوگا اور نفس کو اس کے عمل کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا اور کسی پر ظلم نہیں کیا جائے گا |