Quran with Urdu translation - Surah An-Nahl ayat 111 - النَّحل - Page - Juz 14
﴿۞ يَوۡمَ تَأۡتِي كُلُّ نَفۡسٖ تُجَٰدِلُ عَن نَّفۡسِهَا وَتُوَفَّىٰ كُلُّ نَفۡسٖ مَّا عَمِلَتۡ وَهُمۡ لَا يُظۡلَمُونَ ﴾
[النَّحل: 111]
﴿يوم تأتي كل نفس تجادل عن نفسها وتوفى كل نفس ما عملت﴾ [النَّحل: 111]
Abul Ala Maududi (In sab ka faisla us din hoga) jabke har mutanaffis apne hi bachao ki fikr mein laga hua hoga aur har ek ko uske kiye ka badla poora poora diya jayega aur kisi par zarra barabar zulm na hone payega |
Ahmed Ali ٰجس دن ہر شخص اپنے ہی لیے جھگڑتا ہو آئے گا اور ہر شخص کو اس کے عمل کا پورا بدلہ دیا جائے گا اوران پر کچھ بھی ظلم نہ ہوگا |
Fateh Muhammad Jalandhry جس دن ہر متنفس اپنی طرف سے جھگڑا کرنے آئے گا۔ اور ہر شخص کو اس کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا۔ اور کسی کا نقصان نہیں کیا جائے گا |
Mahmood Ul Hassan جس دن آئے گا ہر جی جواب سوال کرتا اپنی طرف سے [۱۷۹] اور پورا ملے گا ہر کسی کو جو اس نے کمایا اور ان پر ظلم نہ ہو گا [۱۸۰] |
Muhammad Hussain Najafi (اس دن کو یاد کرو) جس دن ہر شخص اپنی ذات کی خاطر جھگڑا کرتا ہوا آئے گا اور ہر شخص کو اس کے عمل کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا اور ان پر (کسی طرح بھی) کوئی ظلم نہیں کیا جائے گا۔ |