Quran with Hindustani translation - Surah An-Nahl ayat 38 - النَّحل - Page - Juz 14
﴿وَأَقۡسَمُواْ بِٱللَّهِ جَهۡدَ أَيۡمَٰنِهِمۡ لَا يَبۡعَثُ ٱللَّهُ مَن يَمُوتُۚ بَلَىٰ وَعۡدًا عَلَيۡهِ حَقّٗا وَلَٰكِنَّ أَكۡثَرَ ٱلنَّاسِ لَا يَعۡلَمُونَ ﴾
[النَّحل: 38]
﴿وأقسموا بالله جهد أيمانهم لا يبعث الله من يموت بلى وعدا عليه﴾ [النَّحل: 38]
Muhammad Junagarhi Woh log bari sakht sakht qasmen kha kha ker kehtay hain kay murdon ko Allah Taalaa zinda nahi keray ga. Kiyon nahi zaroor zinda keray ga yeh to uss ka bar haq lazmi wada hai leki aksar log jantay nahi |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim wo log badi saqt saqt qasme kha kha kar kehte hai ke murdo ko Allah ta’ala zinda nahi karega, kyo nahi, zaroor zinda karega, ye to us ka barhaq laazmi waada hai, lekin aksar log jaante nahi |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور بڑی شدّو مدّ سے اللہ تعالیٰ کی قسمیں کھاتے ہیں کہ (دوبارہ ) زندہ نہیں کریگا اللہ تعالیٰ جو (ایکبار) مر جاتا ہے۔ ہاں ضرور زندہ کریگا یہ اس کا وعدہ ہے اس پر لازم ہے اس کو پورا کرنا لیکن اکثر لوگ (اس حقیقت کو) نہیں جانتے |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور یہ لوگ بڑی شدّ و مد سے اللہ کی قَسمیں کھاتے ہیں کہ جو مَر جائے اللہ اسے (دوبارہ) نہیں اٹھائے گا، کیوں نہیں اس کے ذمۂ کرم پر سچا وعدہ ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے |
Muhammad Taqi Usmani اور ان لوگوں نے بڑا زور لگا لگا کر اللہ کی قسمیں کھائی ہیں کہ جو لوگ مرجاتے ہیں، اللہ ان کو دوبارہ زندہ نہیں کرے گا۔ بھلا کیوں نہیں کرے گا ؟ یہ تو ایک وعدہ ہے جسے سچا کرنے کی ذمہ داری اللہ نے لے رکھی ہے، لیکن اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi ان لوگوں نے واقعی اللہ کی قسم کھائی تھی کہ اللہ مرنے والوں کو دوبارہ زندہ نہیں کرسکتا ہے حالانکہ یہ اس کا برحق وعدہ ہے یہ اور بات ہے کہ اکثر لوگ اس حقیقت سے باخبر نہیں ہیں |