Quran with Hindustani translation - Surah An-Nahl ayat 37 - النَّحل - Page - Juz 14
﴿إِن تَحۡرِصۡ عَلَىٰ هُدَىٰهُمۡ فَإِنَّ ٱللَّهَ لَا يَهۡدِي مَن يُضِلُّۖ وَمَا لَهُم مِّن نَّٰصِرِينَ ﴾
[النَّحل: 37]
﴿إن تحرص على هداهم فإن الله لا يهدي من يضل وما لهم﴾ [النَّحل: 37]
Muhammad Junagarhi Go aap inn ki hidayat kay khuwaish mand rahey hain lekin Allah Taalaa ussa hidayat nahi deta jissay gumrah kerdey aur na unn ka koi madadgar hota hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim go aap un ki hidaayath ke qwaahish mandH rahe hai, lekin Allah ta’ala ose hidaayath nahi deta jise gumraah karde aur na un ka koi madadgaar hota hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari (اے حبیب) آپ خواہ کتنے ہی حریص ہوں ان کے ہدایت یافتہ ہونے پر مگر اللہ تعالیٰ ہدایت نہیں دیتا جنھیں وہ (پیہم شر کشی کے باعث ) گمراہ کر دیتا ہے اور نہیں ان کے لیے کوئی مدد کرنے والا |
Muhammad Tahir Ul Qadri اگر آپ ان کے ہدایت پر آجانے کی شدید طلب رکھتے ہیں تو (آپ اپنی طبیعتِ مطہرہ پر اس قدر بوجھ نہ لائیں) بیشک اللہ جسے گمراہ ٹھہرا دیتا ہے اسے ہدایت نہیں فرماتا اور ان کے لئے کوئی مددگار نہیں ہوتا |
Muhammad Taqi Usmani (اے پیغمبر) اگر تمہیں یہ حرص ہے کہ یہ لوگ ہدایت پر آجائیں، تو حقیقت یہ ہے کہ اللہ جن کو (ان کے عناد کی وجہ سے) گمراہ کردیتا ہے ان کو ہدایت تک نہیں پہنچاتا، اور ایسے لوگوں کو کسی قسم کے مددگار بھی میسر نہیں آتے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اگر آپ کو خواہش ہے کہ یہ ہدایت پاجائیں تو اللہ جس کو گمراہی میں چھوڑ چکا ہے اب اسے ہدایت نہیں دے سکتا اور نہ ان کا کوئی مدد کرنے والا ہوگا |