×

یہ لوگ اللہ کے نام سے کڑی کڑی قسمیں کھا کر کہتے 16:38 Urdu translation

Quran infoUrduSurah An-Nahl ⮕ (16:38) ayat 38 in Urdu

16:38 Surah An-Nahl ayat 38 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah An-Nahl ayat 38 - النَّحل - Page - Juz 14

﴿وَأَقۡسَمُواْ بِٱللَّهِ جَهۡدَ أَيۡمَٰنِهِمۡ لَا يَبۡعَثُ ٱللَّهُ مَن يَمُوتُۚ بَلَىٰ وَعۡدًا عَلَيۡهِ حَقّٗا وَلَٰكِنَّ أَكۡثَرَ ٱلنَّاسِ لَا يَعۡلَمُونَ ﴾
[النَّحل: 38]

یہ لوگ اللہ کے نام سے کڑی کڑی قسمیں کھا کر کہتے ہیں کہ "اللہ کسی مرنے والے کو پھر سے زندہ کر کے نہ اٹھائے گا" اٹھائے گا کیوں نہیں، یہ تو ایک وعدہ ہے جسے پورا کرنا اس نے اپنے اوپر واجب کر لیا ہے، مگر اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں

❮ Previous Next ❯

ترجمة: وأقسموا بالله جهد أيمانهم لا يبعث الله من يموت بلى وعدا عليه, باللغة الأوردية

﴿وأقسموا بالله جهد أيمانهم لا يبعث الله من يموت بلى وعدا عليه﴾ [النَّحل: 38]

Abul Ala Maududi
Yeh log Allah ke naam se kadi kadi kasmein kha kar kehte hain ke “Allah kisi marne waley ko phir se zinda karke na uthayega”. Uthayega kyun nahin, yeh to ek wada hai jisey poora karna usne apne upar wajib karliye hai, magar aksar log jantey nahin hain
Ahmed Ali
اور الله کی سخت قسمیں کھا کر کہتے ہیں کہ الله انہیں اٹھائے گا اس شخص کو جو مر جائے گا ہاں اس نے اپنے ذمہ پکا وعدہ کر لیا ہے لیکن بہت سے لوگ نہیں جانتے
Fateh Muhammad Jalandhry
اور یہ خدا کی سخت سخت قسمیں کھاتے ہیں کہ جو مرجاتا ہے خدا اسے (قیامت کے دن قبر سے) نہیں اٹھائے گا۔ ہرگز نہیں۔ یہ (خدا کا) وعدہ سچا ہے اور اس کا پورا کرنا اسے ضرور ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے
Mahmood Ul Hassan
اور قسمیں کھاتے ہیں اللہ کی سخت قسمیں کہ نہ اٹھائے گا اللہ جو کوئی مر جائے [۵۸] کیوں نہیں (بیشک اٹھائے گا) وعدہ ہو چکا ہے اس پر پکا لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے [۵۹]
Muhammad Hussain Najafi
وہ اللہ کی سخت قسمیں کھا کر کہتے ہیں کہ جو مر گیا خدا اسے ہرگز (دوبارہ) نہیں اٹھائے گا۔ ہاں (ضرور اٹھائے گا) یہ اس کا وعدہ ہے جس کا پورا کرنا اس پر لازم ہے لیکن اکثر لوگ اس کا علم نہیں رکھتے۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek