Quran with Hindustani translation - Surah An-Nahl ayat 43 - النَّحل - Page - Juz 14
﴿وَمَآ أَرۡسَلۡنَا مِن قَبۡلِكَ إِلَّا رِجَالٗا نُّوحِيٓ إِلَيۡهِمۡۖ فَسۡـَٔلُوٓاْ أَهۡلَ ٱلذِّكۡرِ إِن كُنتُمۡ لَا تَعۡلَمُونَ ﴾
[النَّحل: 43]
﴿وما أرسلنا من قبلك إلا رجالا نوحي إليهم فاسألوا أهل الذكر إن﴾ [النَّحل: 43]
Muhammad Junagarhi Aap say pehlay bhi hum mardon ko hi bhejtay rahey jin ki janib wahee utara kertay thay pus agar tum nahi jantay to ehl-e-ilm say daryaft kerlo |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim aap se pehle bhi hum mardo ko hee bhejte rahe jin ki jaanib wahi utaara karte thein, pas agar tum nahi jaante to, ahle ilm se daryaaft karlo |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور ہم نے نہیں بھیجا آپ سے پہلے (رسول بنا کر) مگر مردوں کو ہم وحی بھیجتے ہیں انکی طرف پس دریافت کر لو اہل علم سے اگر تم خود نہیں جانتے |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور ہم نے آپ سے پہلے بھی مَردوں ہی کو رسول بنا کر بھیجا جن کی طرف ہم وحی بھیجتے تھے سو تم اہلِ ذکر سے پوچھ لیا کرو اگر تمہیں خود (کچھ) معلوم نہ ہو |
Muhammad Taqi Usmani اور (اے پیغمبر) ہم نے تم سے پہلے بھی کسی اور کو نہیں، انسانوں ہی کو پیغمبر بنا کر بھیجا تھا جن پر ہم وحی نازل کرتے تھے۔ (اے منکرو) اب اگر تمہیں اس بات کا علم نہیں ہے تو جو علم والے ہیں ان سے پوچھ لو۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور ہم نے آپ سے پہلے بھی مذِدوں ہی کو رسول بنا کر بھیجا ہے اور ان کی طرف بھی وحی کرتے رہے ہیں تو ان سے کہئے کہ اگر تم نہیں جانتے ہو تو جاننے والوں سے دریافت کرو |