Quran with Hindustani translation - Surah An-Nahl ayat 81 - النَّحل - Page - Juz 14
﴿وَٱللَّهُ جَعَلَ لَكُم مِّمَّا خَلَقَ ظِلَٰلٗا وَجَعَلَ لَكُم مِّنَ ٱلۡجِبَالِ أَكۡنَٰنٗا وَجَعَلَ لَكُمۡ سَرَٰبِيلَ تَقِيكُمُ ٱلۡحَرَّ وَسَرَٰبِيلَ تَقِيكُم بَأۡسَكُمۡۚ كَذَٰلِكَ يُتِمُّ نِعۡمَتَهُۥ عَلَيۡكُمۡ لَعَلَّكُمۡ تُسۡلِمُونَ ﴾
[النَّحل: 81]
﴿والله جعل لكم مما خلق ظلالا وجعل لكم من الجبال أكنانا وجعل﴾ [النَّحل: 81]
Muhammad Junagarhi Allah hi ney tumharay liye apni peda kerda cheezon mein say saye banaye hain aur ussi ney tumharay liye paharon mein ghaar banaye hain aur ussi ney tumharay liye kurtay banaye hain jo tumhen garmi say bachayen aur aisay kuraty bhi jo tumhen laraee kay waqt kaam aayen. Woh issi tarah apni poori poori nematen dey raha hai kay tum hukum bardaar bann jao |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim Allah hee ne tumhaare liye apni paida karda cheezo mein se saaye banaye hai aur osi ne tumhaare liye pahaado mein ghaar banaye hai aur osi ne tumhaare liye kurte banaaye hai jo tumhe garmi se bachaaye aur aise kurte bhi jo tumhe ladaayi ke waqt kaam aaye, wo isi tarah apni puri puri nemate de raha hai ke tum hukm bardaar ban jaao |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور اللہ تعالیٰ نے ہی بنائے ہیں تمھارے (آرام) کے لیے ان چیزوں کے سائے جن کو اس نے پیدا فرمایا اور اسی نے بنائی ہے تمھارے لیے پہاڑوں میں پناہ گاہیں اور اسی نے بنائے ہیں تمھارے لیے ایسے لباس جو بچاتے ہیں تمھیں گرمی سے اور (کچھ ایسے آہنی) لباس جو بچاتے ہیں تمھیں لڑائی کے وقت اسی طرح وہ پورا فرماتا ہے اپنا احسان تم پر تاکہ تم سر اطاعت خم کرو |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور اللہ ہی نے تمہارے لئے اپنی پیدا کردہ کئی چیزوں کے سائے بنائے اور اس نے تمہارے لئے پہاڑوں میں پناہ گاہیں بنائیں اور اس نے تمہارے لئے (کچھ) ایسے لباس بنائے جو تمہیں گرمی سے بچاتے ہیں اور (کچھ) ایسے لباس جو تمہیں شدید جنگ میں (دشمن کے وار سے) بچاتے ہیں، اس طرح اللہ تم پر اپنی نعمتِ (کفالت و حفاظت) پوری فرماتا ہے تاکہ تم (اس کے حضور) سرِ نیاز خم کر دو |
Muhammad Taqi Usmani اور اللہ ہی نے اپنی پیدا کی ہوئی چیزوں سے تمہارے لیے سائے پیدا کیے، اور پہاڑوں میں تمہارے لیے پناہ گا ہیں بنائیں، اور تمہارے لیے ایسے لباس پیدا کیے جو تمہیں گرمی سے بچاتے ہیں، اور ایسے لباس جو تمہاری جنگ میں تمہیں محفوظ رکھتے ہیں۔ اس طرح وہ اپنی نعمتوں کو تم پر مکمل کرتا ہے تاکہ تم فرمانبردار بنو۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور اللہ ہی نے تمہارے لئے مخلوقات کا سایہ قرار دیا ہے اور پہاڑوں میں چھپنے کی جگہیں بنائی ہیں اور ایسے پیراہن بنائے ہیں جو گرمی سے بچاسکیں اور پھر ایسے پیراہن بنائے ہیں جو ہتھیاروں کی زد سے بچاسکیں. وہ اسی طرح اپنی نعمتوں کو تمہارے اوپر تمام کردیتا ہے کہ شاید تم اطاعت گزار بن جاؤ |