Quran with Hindustani translation - Surah Al-Isra’ ayat 25 - الإسرَاء - Page - Juz 15
﴿رَّبُّكُمۡ أَعۡلَمُ بِمَا فِي نُفُوسِكُمۡۚ إِن تَكُونُواْ صَٰلِحِينَ فَإِنَّهُۥ كَانَ لِلۡأَوَّٰبِينَ غَفُورٗا ﴾
[الإسرَاء: 25]
﴿ربكم أعلم بما في نفوسكم إن تكونوا صالحين فإنه كان للأوابين غفورا﴾ [الإسرَاء: 25]
Muhammad Junagarhi Jo kuch tumharay dilon mein hai ussay tumhara rab bakhoobi janta hai agar tum nek ho to woh to tujoo kerney walon ko bakhshney wala hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim jo kuch tumhaare dilo mein hai ose tumhara rub ba-qoobi jaanta hai, agar tum nek ho to wo to rujo karne walo ko baqshne wala hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari تمھارا رب بہتر جانتا ہے جو کچھ تمھارے دلوں میں ہے اگر تم نیک کردار ہو گے تو بیشک اللہ تعالیٰ بکثرت توبہ کرنے والوں کے لیے بہت بخشنے والا ہے |
Muhammad Tahir Ul Qadri تمہارا رب ان (باتوں) سے خوب آگاہ ہے جو تمہارے دلوں میں ہیں، اگر تم نیک سیرت ہو جاؤ تو بیشک وہ (اللہ اپنی طرف) رجوع کرنے والوں کو بہت بخشنے والا ہے |
Muhammad Taqi Usmani تمہارا رب خوب جانتا ہے تمہارے دلوں میں کیا ہے۔ اگر تم نیک بن جاؤ، تو وہ ان لوگوں کی خطائیں بہت معاف کرتا ہے جو کثرت سے اس کی طرف رجوع کرتے ہیں۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi تمہارا پروردگار تمہارے دلوں کے حالات سے خوب باخبر ہے اور اگر تم صالح اور نیک کردار ہو تو وہ توبہ کرنے والوں کے لئے بہت بخشنے والا بھی ہے |