Quran with Hindustani translation - Surah Al-Isra’ ayat 45 - الإسرَاء - Page - Juz 15
﴿وَإِذَا قَرَأۡتَ ٱلۡقُرۡءَانَ جَعَلۡنَا بَيۡنَكَ وَبَيۡنَ ٱلَّذِينَ لَا يُؤۡمِنُونَ بِٱلۡأٓخِرَةِ حِجَابٗا مَّسۡتُورٗا ﴾
[الإسرَاء: 45]
﴿وإذا قرأت القرآن جعلنا بينك وبين الذين لا يؤمنون بالآخرة حجابا مستورا﴾ [الإسرَاء: 45]
Muhammad Junagarhi Tu jab quran parhta hai hum teray aur unn logon kay darmiyan jo aakhirat per yaqeen nahi rakhtay aik posheeda hijab daal detay hain |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim tu jab Qur’an padta hai hum tere aur un logo ke darmiyaan jo aaqirath par yaqeen nahi rakhte ek poshida hijaab daal dete hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور (اے محبوب!) جب آپ پڑھتے ہیں قرآن کو تو ہم (حائل ) کر دیتے ہیں آپ کے درمیان اور ان کے درمیان جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ایک پوشیدہ پردہ جو آنکھوں سے نہاں ہوتا ہے |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور جب آپ قرآن پڑھتے ہیں (تو) ہم آپ کے اور ان لوگوں کے درمیان جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ایک پوشیدہ پردہ حائل کر دیتے ہیں |
Muhammad Taqi Usmani اور (اے پیغمبر) جب تم قرآن پڑھتے ہو تو ہم تمہارے اور ان لوگوں کے درمیان جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے، ایک ان دیکھا پردہ حائل کردیتے ہیں۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور جب تم قرآن پڑھتے ہو تو ہم تمہارے اور آخرت پر ایمان نہ رکھنے والوں کے درمیان حجاب قائم کردیتے ہیں |