Quran with Hindustani translation - Surah Al-Isra’ ayat 76 - الإسرَاء - Page - Juz 15
﴿وَإِن كَادُواْ لَيَسۡتَفِزُّونَكَ مِنَ ٱلۡأَرۡضِ لِيُخۡرِجُوكَ مِنۡهَاۖ وَإِذٗا لَّا يَلۡبَثُونَ خِلَٰفَكَ إِلَّا قَلِيلٗا ﴾
[الإسرَاء: 76]
﴿وإن كادوا ليستفزونك من الأرض ليخرجوك منها وإذا لا يلبثون خلافك إلا﴾ [الإسرَاء: 76]
Muhammad Junagarhi Yeh to aap kay qadam iss sir zamin say ukharaney hi lagay thay kay aap ko iss say nikal den. Phir yeh bhi aap kay baad boht hi kum thehar patay |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim ye to aap ke qadam us sar zameen se uqaadne hee lage thein ke aap ko us se nikaal de, phir ye bhi aap ke baadh bahuth hee kam teher paate |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور انھوں نے ارادہ کر لیا کہ پریشانیاں و مضطرب کر دیں آپ کو اس علاقے سے تاکہ نکال دیں آپ کو یہاں سے اور (اگر انھوں نے یہ حماقت کی) تب وہ نہیں ٹھیرینگے (یہاں ) آپ کے بعد مگر تھوڑا عرصہ |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور کفار یہ بھی چاہتے تھے کہ آپ کے قدم سرزمینِ (مکّہ) سے اکھاڑ دیں تاکہ وہ آپ کو یہاں سے نکال سکیں اور (اگر بالفرض ایسا ہو جاتا تو) اس وقت وہ (خود بھی) آپ کے پیچھے تھوڑی سی مدت کے سوا ٹھہر نہ سکتے |
Muhammad Taqi Usmani اس کے علاوہ یہ لوگ اس فکر میں بھی ہیں کہ اس سرزمین (مکہ) سے تمہارے قدم اکھاڑ دیں، تاکہ تمہیں یہاں سے نکال کر باہر کریں۔ اور اگر ایسا ہوا تو یہ بھی تمہارے بعد زیادہ دیر یہاں نہیں ٹھہر سکیں گے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور یہ لوگ آپ کو زمین مکہّ سے دل برداشتہ کررہے تھے کہ وہاں سے نکال دیں حالانکہ آپ کے بعد یہ بھی تھوڑے دنوں سے زیادہ نہ ٹھہر سکے |