Quran with Hindustani translation - Surah Al-Kahf ayat 20 - الكَهف - Page - Juz 15
﴿إِنَّهُمۡ إِن يَظۡهَرُواْ عَلَيۡكُمۡ يَرۡجُمُوكُمۡ أَوۡ يُعِيدُوكُمۡ فِي مِلَّتِهِمۡ وَلَن تُفۡلِحُوٓاْ إِذًا أَبَدٗا ﴾
[الكَهف: 20]
﴿إنهم إن يظهروا عليكم يرجموكم أو يعيدوكم في ملتهم ولن تفلحوا إذا﴾ [الكَهف: 20]
Muhammad Junagarhi Agar yeh kafir tum per ghalba paa len to tumhen sangsaar ker den gay ya tumhen phir apney deen mein lota len gay aur phir tum kabhi bhi kaamyaab na hosako gay |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim agar ye kaafir tum par ghalba pa le to tumhe sangsaar kar denge, ya tumhe phir apne deen mein lauta lenge aur phir tum kabi bhi kamyaab na ho sakoge |
Muhammad Karam Shah Al Azhari وہ لوگ اگر آگاہ ہو گئے تم پر تو وہ تمھیں پتھر مار مار کر ہلاک کر دیں گے یا تمھیں (جبراً) لوٹا دینگے اپنے (جھوٹے) مذہب میں اور (اگر تم نے ایسا کیا) تو تم کبھی بھی فلاح نہیں پا سکو گے |
Muhammad Tahir Ul Qadri بیشک اگر انہوں نے تم (سے آگاہ ہو کر تم) پر دسترس پالی تو تمہیں سنگسار کر ڈالیں گے یا تمہیں (جبرًا) اپنے مذہب میں پلٹا لیں گے اور (اگر ایسا ہو گیا تو) تب تم ہرگز کبھی بھی فلاح نہیں پاؤ گے |
Muhammad Taqi Usmani کیونکہ اگر ان (شہر کے) لوگوں کو تمہاری خبر مل گئی تو یہ تمہیں پتھراؤ کر کے ہلاک کر ڈالیں گے، یا تمہیں اپنے دین میں واپس آنے کے لیے مجبور کریں گے، اور ایسا ہوا تو تمہیں کبھی فلاح نہیں مل سکے گی۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi یہ اگرتمہارے بارے میں باخبر ہوگئے تو تمہیں سنگسار کردیں گے یا تمہیں بھی اپنے مذہب کی طرف پلٹا لیں گے اور اس طرح تم کبھی نجات نہ پاسکو گے |