Quran with Hindustani translation - Surah Maryam ayat 68 - مَريَم - Page - Juz 16
﴿فَوَرَبِّكَ لَنَحۡشُرَنَّهُمۡ وَٱلشَّيَٰطِينَ ثُمَّ لَنُحۡضِرَنَّهُمۡ حَوۡلَ جَهَنَّمَ جِثِيّٗا ﴾
[مَريَم: 68]
﴿فوربك لنحشرنهم والشياطين ثم لنحضرنهم حول جهنم جثيا﴾ [مَريَم: 68]
Muhammad Junagarhi Teray perwerdigar ki qasam! Hum unhen aur shetano ko jama ker kay zaroor zaroor jahannum kay ird gird ghutno kay bal giray huye hazir ker den gay |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim tere parvardigaar ki qasam! hum unhe aur shaitano ko jama kar ke zaroor zaroor jahannum ke ird gird ghutno ke bal gire hoye haazir karenge |
Muhammad Karam Shah Al Azhari سو (اے محبوب!) تیرے رب کی قسم! ہم جمع کرینگے انھیں بھی اور شیطانوں کو بھی پھر حاضر کرینگے ان سب کو جہنم کے ارد گرد کہ وہ گھٹنوں کے بل گرے ہونگے |
Muhammad Tahir Ul Qadri پس آپ کے رب کی قسم ہم ان کو اور (جملہ) شیطانوں کو (قیامت کے دن) ضرور جمع کریں گے پھر ہم ان (سب) کو جہنم کے گرد ضرور حاضر کر دیں گے اس طرح کہ وہ گھٹنوں کے بل گرے پڑے ہوں گے |
Muhammad Taqi Usmani تو قسم ہے تمہارے پروردگار کی ! ہم ان کو اور ان کے ساتھ سارے شیطانوں کو ضرور اکٹھا کریں گے، پھر ان کو دوزخ کے گرد اس طرح لے کر آئیں گے کہ یہ سب گھٹنوں کے بل گرے ہوئے ہوں گے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور آپ کے رب کی قسم ہم ان سب کو اور ان کے شیاطین کو ایک جگہ اکٹھا کریں گے پھر سب کوجہّنم کے اطراف گھٹنوں کے بل حاضر کریں گے |