Quran with Hindustani translation - Surah Al-Baqarah ayat 70 - البَقَرَة - Page - Juz 1
﴿قَالُواْ ٱدۡعُ لَنَا رَبَّكَ يُبَيِّن لَّنَا مَا هِيَ إِنَّ ٱلۡبَقَرَ تَشَٰبَهَ عَلَيۡنَا وَإِنَّآ إِن شَآءَ ٱللَّهُ لَمُهۡتَدُونَ ﴾
[البَقَرَة: 70]
﴿قالوا ادع لنا ربك يبين لنا ما هي إن البقر تشابه علينا﴾ [البَقَرَة: 70]
Muhammad Junagarhi Woh kehney lagay apney rab say aur dua kijiye kay humen uss ki mazeed maahiyat batlaye iss qisam ki gaye to boht hain pata nahi chalta agar Allah ney chaha to hum hidayat walay hojayen gay |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim wo kehne lage ke apne rub se aur dua ki jiye ke hamein us ki mazeed maahiyath batlaaye, is qism ki gaaye to bahuth hai, pata nahi chalta agar Allah ne chaaha to hum hidaayath waale ho jaenge |
Muhammad Karam Shah Al Azhari کہنے لگے پوچھو ہمارے لیے اپنے رب سے کہ کھول کر بیان کرے ہمارے لیے کہ گائے کیسی ہو بیشک گائے مشتبہ ہوگئی ہے ہم پر اور ہم اگر اللہ نے چاہا تو ضرور اس کو تلاش کرلیں گے ۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri (اب) انہوں نے کہا: آپ ہمارے لئے اپنے رب سے درخواست کیجئے کہ وہ ہم پر واضح فرما دے کہ وہ کون سی گائے ہے؟ (کیونکہ) ہم پر گائے مشتبہ ہو گئی ہے، اور یقیناً اگر اللہ نے چاہا تو ہم ضرور ہدایت یافتہ ہو جائیں گے |
Muhammad Taqi Usmani انہوں نے (پھر) کہا کہ آپ ہماری خاطر اپنے رب سے درخواست کیجئے کہ ہمیں صاف صاف بتائے کہ وہ گائے کیسی ہو ؟ اس گائے نے تو ہمیں شبہ میں ڈال دیا ہے اور اللہ نے چاہا تو ہم ضرور اس کا پتہ لگالیں گے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi ان لوگوں نے کہا کہ ایسی تو بہت سی گائیں ہیں اب کون سی ذبح کریں اسے بیان کیاجائے ہم انشائ اللرُ تلاش کرلیں گے |