Quran with Hindustani translation - Surah Ta-Ha ayat 76 - طه - Page - Juz 16
﴿جَنَّٰتُ عَدۡنٖ تَجۡرِي مِن تَحۡتِهَا ٱلۡأَنۡهَٰرُ خَٰلِدِينَ فِيهَاۚ وَذَٰلِكَ جَزَآءُ مَن تَزَكَّىٰ ﴾
[طه: 76]
﴿جنات عدن تجري من تحتها الأنهار خالدين فيها وذلك جزاء من تزكى﴾ [طه: 76]
Muhammad Junagarhi Hameshgi wali jannaten jin kay neechay nehren lehren ley rahi hain jahan woh hamesha (hamesha) rahen gay. Yehi inaam hai her uss shaks ka jo pak hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim hameshgi waali jannate jin ke niche nehre lehre le rahi hai, jaha wo hamesha (hamesha) rahenge, yahi in’aan hai har us shaqs ka jo paak hoa |
Muhammad Karam Shah Al Azhari یعنی سدا بہار باغات رواں ہیں جن کے نیچے نہریں وہ (خوش نصیب) ان میں ہمیشہ رہیں گے اور یہ ہے جزا ن کی جنھوں نے (اپنا دامن ہر آلائش سے ) پاک رکھا |
Muhammad Tahir Ul Qadri (وہ) سدا بہار باغات ہیں جن کے نیچے سے نہریں رواں ہیں (وہ) ان میں ہمیشہ رہنے والے ہیں، اور یہ اس شخص کا صلہ ہے جو (کفر و معصیت کی آلودگی سے) پاک ہو گیا |
Muhammad Taqi Usmani وہ ہمیشہ رہنے والے باغات جن کے نیچے سے نہریں بہتی ہوں گی، جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ اور یہ صلہ ہے اس کا جس نے پاکیزگی اختیار کی۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi ہمیشہ رہنے والی جنت ّجس کے نیچے نہریں جاری ہوں گی اور وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے کہ یہی پاکیزہ کردار لوگوں کی جزا ہے |