Quran with Hindustani translation - Surah Al-Anbiya’ ayat 26 - الأنبيَاء - Page - Juz 17
﴿وَقَالُواْ ٱتَّخَذَ ٱلرَّحۡمَٰنُ وَلَدٗاۗ سُبۡحَٰنَهُۥۚ بَلۡ عِبَادٞ مُّكۡرَمُونَ ﴾
[الأنبيَاء: 26]
﴿وقالوا اتخذ الرحمن ولدا سبحانه بل عباد مكرمون﴾ [الأنبيَاء: 26]
Muhammad Junagarhi (Mushrik log) kehtay hain kay rehman aulad wala hai (ghalat hai) uss ki zaat pak hai bulkay woh sab uss kay ba-izzat banday hain |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim (mushrik log) kehte hai ke rahmaan aulaad wala hai (ghalath hai) us ki zaath paak hai, balke wo sab us ke ba izzath bandhe hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari وہ کہتے ہیں بنا لیا ہے رحمن نے (اپنے لیے ) بیٹا سبحان اللہ !(یہ کیونکر ہو سکتا ہے) بلکہ وہ تو (اسکے ) معزز بندے ہیں |
Muhammad Tahir Ul Qadri یہ لوگ کہتے ہیں کہ (خدائے) رحمان نے (فرشتوں کو اپنی) اولاد بنا رکھا ہے وہ پاک ہے، بلکہ (جن فرشتوں کو یہ اُس کی اولاد سمجھتے ہیں) وہ (اللہ کے) معزز بندے ہیں |
Muhammad Taqi Usmani یہ لوگ کہتے ہیں کہ : خدائے رحمن (فرشتوں کی شکل میں) اولاد رکھتا ہے۔ سبحان اللہ ! بلکہ (فرشتے تو اللہ کے) بندے ہیں جنہیں عزت بخشی گئی ہے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور لوگوں نے یہ کہنا شروع کردیا کہ اللہ نے کسی کو بیٹا بنالیا ہے حالانکہ وہ اس امر سے پاک و پاکیزہ ہے بلکہ وہ سب اس کے محترم بندے ہیں |