Quran with Hindustani translation - Surah Al-Anbiya’ ayat 32 - الأنبيَاء - Page - Juz 17
﴿وَجَعَلۡنَا ٱلسَّمَآءَ سَقۡفٗا مَّحۡفُوظٗاۖ وَهُمۡ عَنۡ ءَايَٰتِهَا مُعۡرِضُونَ ﴾
[الأنبيَاء: 32]
﴿وجعلنا السماء سقفا محفوظا وهم عن آياتها معرضون﴾ [الأنبيَاء: 32]
Muhammad Junagarhi Aasman ko mehfooz chat bhi hum ney hi banaya hai. Lekin log iss ki qudrat kay namoono per dehan hi nahi dhartay |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim asmaan ko mehfooz chath bhi hum ne hee banaya hai, lekin log us ki khudrath ke namuno par, dhyaan hee nahi dharte |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور ہم نے بنایا آسمان کو ایک چھت جو (شکست و ریخت سے ) محفوظ ہے اور وہ لوگ (اب بھی) اسکی نشانیوں سے روگردانی کیے ہوئے ہیں |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور ہم نے سماء (یعنی زمین کے بالائی کرّوں) کو محفوظ چھت بنایا (تاکہ اہلِ زمین کو خلا سے آنے والی مہلک قوتوں اور جارحانہ لہروں کے مضر اثرات سے بچائیں) اور وہ اِن (سماوی طبقات کی) نشانیوں سے رُوگرداں ہیں |
Muhammad Taqi Usmani اور ہم نے آسمان کو ایک محفوظ چھت بنادیا ہے، اور یہ لوگ ہیں کہ اس کی نشانیوں سے منہ موڑے ہوئے ہیں۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور ہم نے آسمان کو ایک محفوظ چھت کی طرح بنایا ہے اور یہ لوگ اس کی نشانیوں سے برابر اعراض کررہے ہیں |