Quran with Hindustani translation - Surah Al-hajj ayat 28 - الحج - Page - Juz 17
﴿لِّيَشۡهَدُواْ مَنَٰفِعَ لَهُمۡ وَيَذۡكُرُواْ ٱسۡمَ ٱللَّهِ فِيٓ أَيَّامٖ مَّعۡلُومَٰتٍ عَلَىٰ مَا رَزَقَهُم مِّنۢ بَهِيمَةِ ٱلۡأَنۡعَٰمِۖ فَكُلُواْ مِنۡهَا وَأَطۡعِمُواْ ٱلۡبَآئِسَ ٱلۡفَقِيرَ ﴾
[الحج: 28]
﴿ليشهدوا منافع لهم ويذكروا اسم الله في أيام معلومات على ما رزقهم﴾ [الحج: 28]
| Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim ta ke apne liye fayede haasil kare aur un muqarrara dino mein Allah ka naam yaad kare, un chau paayo par jo paalto hai, pas tum, aap bhi khaao aur bhuke faqiro ko bhi khilaao |
| Muhammad Karam Shah Al Azhari (اعلان کیجیے) تاکہ وہ حاضر ہوں اپنے (دینی دنیوی) فائدوں کے لیے اور ذکر کریں اللہ تعالیٰ کے نام کا مقررہ دنوں میں ان بےزبان چوپائیوں پر (ذبح کے وقت) جو اللہ تعالیٰ نے انھیں عطا فرمائے ہیں۔ پس خود بھی کھاؤ ان سے اور کھلاؤمصیبت زدہ محتاج کو |
| Muhammad Taqi Usmani تاکہ وہ ان فوائد کو آنکھوں سے دیکھیں جو ان کے لیے رکھے گئے ہیں، اور متعین دنوں میں ان چوپایوں پر اللہ کا نام لیں جو اللہ نے انہیں عطا کیے ہیں۔ چنانچہ (مسلمانو) ان جانوروں میں سے خود بھی کھاؤ اور تنگ دست محتاج کو بھی کھلاؤ۔ |
| Syed Zeeshan Haider Jawadi تاکہ اپنے منافع کا مشاہدہ کریں اور چند معین دنوں میں ان چوپایوں پر جو خدا نے بطور رزق عطا کئے ہیں خدا کا نام لیں اور پھر تم اس میں سے کھاؤ اور بھوکے محتاج افراد کو کھلاؤ |