Quran with Urdu translation - Surah Al-hajj ayat 28 - الحج - Page - Juz 17
﴿لِّيَشۡهَدُواْ مَنَٰفِعَ لَهُمۡ وَيَذۡكُرُواْ ٱسۡمَ ٱللَّهِ فِيٓ أَيَّامٖ مَّعۡلُومَٰتٍ عَلَىٰ مَا رَزَقَهُم مِّنۢ بَهِيمَةِ ٱلۡأَنۡعَٰمِۖ فَكُلُواْ مِنۡهَا وَأَطۡعِمُواْ ٱلۡبَآئِسَ ٱلۡفَقِيرَ ﴾
[الحج: 28]
﴿ليشهدوا منافع لهم ويذكروا اسم الله في أيام معلومات على ما رزقهم﴾ [الحج: 28]
Abul Ala Maududi Taa-ke woh faiyde dekhein jo yahan unke liye rakkhe gaye hain, aur chandh muqarrar dino mein un jaanwaron par Allah ka naam lein jo usne unhein bakshe hain, khud bhi khayein aur tang-dast mohtaj ko bhi dein |
Ahmed Ali تاکہ اپنے فائدوں کے لیے آموجود ہوں اورتاکہ جو چار پائے الله نےانہیں دیے ہیں ان پر مقررہ دنوں میں الله کا نام یاد کریں پھر ان میں سے خود بھی کھاؤ اور محتاج فقیر کو بھی کھلاؤ |
Fateh Muhammad Jalandhry تاکہ اپنے فائدے کے کاموں کے لئے حاضر ہوں۔ اور (قربانی کے) ایام معلوم میں چہار پایاں مویشی (کے ذبح کے وقت) جو خدا نے ان کو دیئے ہیں ان پر خدا کا نام لیں۔ اس میں سے تم خود بھی کھاؤ اور فقیر درماندہ کو بھی کھلاؤ |
Mahmood Ul Hassan تاکہ پہنچیں اپنے فائدہ کی جگہوں پر [۴۴] اور پڑھیں اللہ کا نام کئ دن جو معلوم ہیں ذبح پر چوپایوں مواشی کے جو اللہ نے دیے ہیں اُنکو [۴۵] سو کھاؤ اُس میں سے اور کِھلاؤ برے حال کے محتاج کو [۴۶] |
Muhammad Hussain Najafi تاکہ وہ اپنے فائدوں کیلئے حاضر ہوں اور مقررہ (دنوں میں خدا کا نام لیں) ان چوپایوں پر (ذبح کے وقت) جو اللہ نے انہیں عنایت فرمائے۔ پس خود بھی ان سے کھاؤ اور حاجت مند فقیر کو بھی کھلاؤ۔ |