Quran with Hindustani translation - Surah Al-hajj ayat 71 - الحج - Page - Juz 17
﴿وَيَعۡبُدُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ مَا لَمۡ يُنَزِّلۡ بِهِۦ سُلۡطَٰنٗا وَمَا لَيۡسَ لَهُم بِهِۦ عِلۡمٞۗ وَمَا لِلظَّٰلِمِينَ مِن نَّصِيرٖ ﴾
[الحج: 71]
﴿ويعبدون من دون الله ما لم ينـزل به سلطانا وما ليس لهم﴾ [الحج: 71]
Muhammad Junagarhi Aur yeh Allah kay siwa unn ki ibadat ker rahey hain jiss ki koi khudaee daleel nazil nahi hui na woh khud hi iss ka koi ilm rakhtay hain. Zalimon ka koi madadgar nahi |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim aur ye Allah ke siva un ki ibaadath kar rahe hai, jis ki koyi khudaayi daleel naazil nahi hoyi, na wo khud hee us ka koyi ilm rakhte hai, zaalimo ka koyi madadgaar nahi |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور وہ پوجتے ہیں اللہ تعالیٰ کے سواان کو نہیں اتاری جن کے متعلق اللہ تعالیٰ نے کوئی سند۔ اور انھیں خود بھی ان کے بارے میں کوئی علم نہیں ۔ اور نہیں ہوگا ظلم و ستم کرنے والوں کا کوئی مدگار |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور یہ لوگ اللہ کے سوا ان (بتوں) کی پرستش کرتے ہیں جس کی اُس نے کوئی سند نہیں اتاری اور نہ (ہی) انہیں اس (بت پرستی کے انجام) کا کچھ علم ہے، اور (قیامت کے دن) ظالموں کا کوئی مددگار نہ ہوگا |
Muhammad Taqi Usmani اور یہ لوگ اللہ کو چھوڑ کر ان چیزوں کی عبادت کرتے ہیں جن (کے معبود ہونے) کی اللہ نے کوئی دلیل نازل نہیں کی، اور خود ان لوگوں کو بھی اس کے بارے میں کوئی علم حاصل نہیں۔ اور ان ظالموں کا (آخرت میں) کوئی مددگار نہیں ہوگا۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور یہ لوگ خدا کو چھوڑ کر ان کی پرستش کرتے ہیں جن کے بارے میں نہ خدا نے کوئی دلیل نازل کی ہے اور نہ خود انہیں کوئی علم ہے اور ظالمین کے لئے واقعا کوئی مددگار نہیں ہے |