Quran with Urdu translation - Surah Al-hajj ayat 71 - الحج - Page - Juz 17
﴿وَيَعۡبُدُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ مَا لَمۡ يُنَزِّلۡ بِهِۦ سُلۡطَٰنٗا وَمَا لَيۡسَ لَهُم بِهِۦ عِلۡمٞۗ وَمَا لِلظَّٰلِمِينَ مِن نَّصِيرٖ ﴾
[الحج: 71]
﴿ويعبدون من دون الله ما لم ينـزل به سلطانا وما ليس لهم﴾ [الحج: 71]
Abul Ala Maududi Yeh log Allah ko chodh kar unki ibadat kar rahey hain jinke liye na to usne koi sanad(authority) nazil ki hai aur na yeh khud unke barey mein koi ilam rakhte hain. In zalimon ke liye koi madadgaar nahin hai |
Ahmed Ali اور الله کے سوا ایسی چیزکو پوجتے ہیں جس پر اس نے کوئی سند نہیں اتاری اور نہ انکے پاس کوئی اس کا علم ہے اور ظالموں کا کوئی مددگار نہ ہوگا |
Fateh Muhammad Jalandhry اور (یہ لوگ) خدا کے سوا ایسی چیزوں کی عبادت کرتے ہیں جن کی اس نے کوئی سند نازل نہیں فرمائی اور نہ ان کے پاس اس کی کوئی دلیل ہے۔ اور ظالموں کا کوئی بھی مددگار نہیں ہوگا |
Mahmood Ul Hassan اور پوجتے ہیں اللہ کے سوائے اس چیز کو جسکی سند نہیں اتاری اُس نے اور جسکی خبر نہیں اُنکو [۱۰۴] اور بے انصافوں کا کوئی نہیں مددگار [۱۰۵] |
Muhammad Hussain Najafi اور یہ لوگ اللہ کو چھوڑ کر ایسوں کی عبادت کرتے ہیں جن کیلئے نہ تو اللہ نے کوئی دلیل (سند) نازل کی ہے اور نہ ہی انہیں ان کے بارے میں کوئی علم ہے اور (ان) ظالموں کیلئے کوئی مددگار نہیں ہے۔ |