Quran with Hindustani translation - Surah An-Nur ayat 28 - النور - Page - Juz 18
﴿فَإِن لَّمۡ تَجِدُواْ فِيهَآ أَحَدٗا فَلَا تَدۡخُلُوهَا حَتَّىٰ يُؤۡذَنَ لَكُمۡۖ وَإِن قِيلَ لَكُمُ ٱرۡجِعُواْ فَٱرۡجِعُواْۖ هُوَ أَزۡكَىٰ لَكُمۡۚ وَٱللَّهُ بِمَا تَعۡمَلُونَ عَلِيمٞ ﴾
[النور: 28]
﴿فإن لم تجدوا فيها أحدا فلا تدخلوها حتى يؤذن لكم وإن قيل﴾ [النور: 28]
Muhammad Junagarhi Agar wahan tumhen koi bhi na mill sakay to phir ijazat milay baghair andar na jao. Aur agar tum say lot janey ko kaha jaye to tum lot hi jao yehi baat tumharay liye pakeeza hai jo kuch tum ker rahey ho Allah Taalaa khoob janta hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim agar wahaan tumhe koyi bhi na mil sake to phir ijaazath mile baghair andar na jaao aur agar tum se laut jaane ko kaha jaaye to tum laut hee jaao, yahi baath tumhaare liye paakiza hai jo kuch tum kar rahe ho, Allala ta’ala qoob jaanta hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari پھر اگر نہ پاؤ ان گھروں میں کسی کو (جو تمھیں اجازت دے) تو نہ داخل ہو ان میں یہاں تک کہ اجازت دی جائے تمھیں ۔ اور اگر کہا جائے تمھیں کہ واپس لوٹ جاؤ تو واپس چلے جاؤ ۔ یہ (طرز معاشرت) بہت پاکیزہ ہے تمھارے لیے اور اللہ تعالیٰ جو کچھ تم کرتے ہو خوب جاننے والا ہے |
Muhammad Tahir Ul Qadri پھر اگر تم ان (گھروں) میں کسی شخص کو موجود نہ پاؤ تو تم ان کے اندر مت جایا کرو یہاں تک کہ تمہیں (اس بات کی) اجازت دی جائے اور اگر تم سے کہا جائے کہ واپس چلے جاؤ تو تم واپس پلٹ جایا کرو، یہ تمہارے حق میں بڑی پاکیزہ بات ہے، اور اللہ ان کاموں سے جو تم کرتے ہو خوب آگاہ ہے |
Muhammad Taqi Usmani اور اگر تم ان گھروں میں کسی کو نہ پاؤ تب بھی ان میں اس وقت تک داخل نہ ہو جب تک تمہیں اجازت نہ دے دی جائے۔ اور اگر تم سے کہا جائے کہ : واپس چلے جاؤ۔ تو واپس چلے جاؤ۔ یہی تمہارے لیے پاکیزہ ترین طریقہ ہے، اور تم جو عمل بھی کرتے ہو اللہ کو اس کا پورا پورا علم ہے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi پھر اگر گھر میں کوئی نہ ملے تو اس وقت تک داخل نہ ہونا جب تک اجازت نہ مل جائے اور اگر تم سے کہا جائے کہ واپس چلے جاؤ تو واپس چلے جانا کہ یہی تمہارے لئے زیادہ پاکیزہ امر ہے اور اللہ تمہارے اعمال سے خوب باخبر ہے |