Quran with Hindustani translation - Surah An-Nur ayat 5 - النور - Page - Juz 18
﴿إِلَّا ٱلَّذِينَ تَابُواْ مِنۢ بَعۡدِ ذَٰلِكَ وَأَصۡلَحُواْ فَإِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٞ رَّحِيمٞ ﴾
[النور: 5]
﴿إلا الذين تابوا من بعد ذلك وأصلحوا فإن الله غفور رحيم﴾ [النور: 5]
Muhammad Junagarhi Haan jo log iss kay baad toba aur islah ker len to Allah Taalaa bakshney wala aur meharbani kerney wala hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim haan jo log us ke baadh tauba aur islaah karle, to Allah ta’ala baqshne waala aur meherbaani karne wala hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari مگر (ان میں سے ) وہ لوگ جو توبہ کر لیں ایسا بہتان لگانے کے بعد اور اپنی اصلاح کر لیں تو بیشک اللہ تعالیٰ غفور و رحیم ہے |
Muhammad Tahir Ul Qadri سوائے ان کے جنہوں نے اس (تہمت لگنے) کے بعد توبہ کر لی اور (اپنی) اصلاح کر لی، تو بیشک اللہ بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے (ان کا شمار فاسقوں میں نہیں ہوگا مگر اس سے حدِ قذف معاف نہیں ہوگی) |
Muhammad Taqi Usmani ہاں جو لوگ اس کے بعد توبہ کرلیں، اور (اپنی) اصلاح کرلیں، تو اللہ بہت بخشنے والا، بڑا رحم کرنے والا ہے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi علاوہ ان افراد کے جو اس کے بعد توبہ کرلیں اور اپنے نفس کی اصلاح کرلیں کہ اللہ بہت زیادہ بخشنے والا اور مہربان ہے |