Quran with Hindustani translation - Surah An-Nur ayat 54 - النور - Page - Juz 18
﴿قُلۡ أَطِيعُواْ ٱللَّهَ وَأَطِيعُواْ ٱلرَّسُولَۖ فَإِن تَوَلَّوۡاْ فَإِنَّمَا عَلَيۡهِ مَا حُمِّلَ وَعَلَيۡكُم مَّا حُمِّلۡتُمۡۖ وَإِن تُطِيعُوهُ تَهۡتَدُواْۚ وَمَا عَلَى ٱلرَّسُولِ إِلَّا ٱلۡبَلَٰغُ ٱلۡمُبِينُ ﴾
[النور: 54]
﴿قل أطيعوا الله وأطيعوا الرسول فإن تولوا فإنما عليه ما حمل وعليكم﴾ [النور: 54]
Muhammad Junagarhi Keh dijiye kay Allah Taalaa ka hukum mano rasoolullah ki ita’at kero phir bhi agar tum ney roo gardani ki to rasool kay zimmay to sirf wohi hai jo iss per lazim ker diya gaya hai aur tum per iss ki jawab dahee hai jo tum per rakha gaya hai hidayat to tumhen ussi waqt milay gi jab rasool ki ma-tehati kero. Suno rasool kay zimmay to sirf saaf tor per phoncha dena hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim keh di jiye ke Allah ta’ala ka hukm maano, rasool Allah ki ita’ath karo, phir bhi agar tum ne ru gardaani ki, to rasool ke zimme to sirf wahi hai jo us par laazim kar diya gaya hai, aur tum par us ki jawaab dehi hai jo tum par rakha gaya hai, hidaayath to tumhe osi waqt milegi jab rasool ki ma teheti karo, suno rasool ke zimme to sirf saaf taur par pahoncha dena hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari آپ فرمائیے اطاعت کرو اللہ تعالیٰ کی اور اطاعت کرو رسول (مکرم) کی ۔ پھر اگر تم نے روگردانی کی تو (جان لو) رسول کے ذمہ اتنا ہے جو ان پر لازم کیا گیا اور تمھارے ذمہ ہے جو تم پر لازم کیا گیا ۔ اور اگر تم اطاعت کرو گے اس کی تو ہدایت پا جاؤ گے اور نہیں ہے (ہمارے) رسول کے ذمّہ بجز ا س کے کہ وہ صاف صاف پیغام پہنچا دے |
Muhammad Tahir Ul Qadri فرما دیجئے: تم اللہ کی اطاعت کرو اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اطاعت کرو، پھر اگر تم نے (اطاعت) سے رُوگردانی کی تو (جان لو) رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ذمہ وہی کچھ ہے جو ان پر لازم کیا گیا اور تمہارے ذمہ وہ ہے جو تم پر لازم کیا گیا ہے، اور اگر تم ان کی اطاعت کرو گے تو ہدایت پا جاؤ گے، اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر (احکام کو) صریحاً پہنچا دینے کے سوا (کچھ لازم) نہیں ہے |
Muhammad Taqi Usmani (ان سے) کہو کہ : اللہ کا حکم مانو اور رسول کے فرمانبردار بنو، پھر بھی اگر تم نے منہ پھیرے رکھا تو رسول پر تو اتنا ہی بوجھ ہے جس کی ذمہ داری ان پر ڈالی گئی ہے، اور جو بوجھ تم پر ڈالا گیا ہے، اس کے ذمہ داری تم خود ہو۔ اگر تم ان کی فرمانبرداری کرو گے تو ہدایت پاجاؤ گے، اور رسول کا فرض اس سے زیادہ نہیں ہے کہ وہ صاف صاف بات پہنچا دیں۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi آپ کہہ دیجئے کہ اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو پھر اگر انحراف کرو گے تو رسول پر وہ ذمہ داری ہے جو اس کے ذمہ رکھی گئی ہے اور تم پر وہ مسئولیت ہے جو تمہارے ذمہ رکھی گئی ہے اور اگر تم اطاعت کرو گے تو ہدایت پاجاؤ گے اور رسول کے ذمہ واضح تبلیغ کے سوا اور کچھ نہیں ہے |