Quran with Hindustani translation - Surah Al-Furqan ayat 17 - الفُرقَان - Page - Juz 18
﴿وَيَوۡمَ يَحۡشُرُهُمۡ وَمَا يَعۡبُدُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ فَيَقُولُ ءَأَنتُمۡ أَضۡلَلۡتُمۡ عِبَادِي هَٰٓؤُلَآءِ أَمۡ هُمۡ ضَلُّواْ ٱلسَّبِيلَ ﴾
[الفُرقَان: 17]
﴿ويوم يحشرهم وما يعبدون من دون الله فيقول أأنتم أضللتم عبادي هؤلاء﴾ [الفُرقَان: 17]
Muhammad Junagarhi Aur jiss din Allah Taalaa enhen aur siwaye Allah kay jinhen yeh poojtay rahey unhen jama keray ga kay kiya meray inn bandon ko tum ney gumrah kiya ya yeh khud hi raah say gumm hogaye |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim aur jis din Allah ta’ala unhe aur sivaaye Allah ke jinhe ye pujte rahe, unhe jama kar ke puchega, ke kya mere un bandho ko tum ne gumraah kiya, ya ye khud hee raah se gum ho gaye |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور جس روز (محشر میں ) اللہ انھیں اکٹھا کرے گا اور ان (باطل خداؤں کو) جنھیں یہ پوجتے ہیں اللہ کے سوا تو اللہ پوچھے گا (ان معبودوں سے ) کیا تم نے گمراہ کیا میرے ان بندوں کو یا وہ خود ہی سیدھے راہ سے بھٹک گئے تھے |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور اس دن اللہ انہیں اور ان کو، جن کی وہ اللہ کے سوا پرستش کرتے تھے، جمع کرے گا، پھر فرمائے گا: کیا تم نے ہی میرے ان بندوں کو گمراہ کر دیا تھا یا وہ (خود) ہی راہ سے بھٹک گئے تھے |
Muhammad Taqi Usmani اور وہ دن (انہیں یاد دلاؤ) جب اللہ ان (کافروں) کو بھی حشر میں جمع کرے گا اور ان (معبودوں) کو بھی جن کی یہ خدا کو چھوڑ کر عبادت کرتے تھے، اور (ان کے معبودوں سے) کہے گا کہ : کیا تم نے میرے ان بندوں کو بہکایا تھا، یا یہ راستے سے خود بھٹکے تھے ؟ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور جس دن بھی خدا ان کو اور ان کے خداؤں کو جنہیں یہ خدا کو چھوڑ کر پکارا کرتے تھے سب کو ایک منزل پر جمع کرے گا اور پوچھے گا کہ تم نے میرے بندوں کو گمراہ کیا تھا یا یہ ازخود بھٹک گئے تھے |