Quran with Hindustani translation - Surah Al-Furqan ayat 16 - الفُرقَان - Page - Juz 18
﴿لَّهُمۡ فِيهَا مَا يَشَآءُونَ خَٰلِدِينَۚ كَانَ عَلَىٰ رَبِّكَ وَعۡدٗا مَّسۡـُٔولٗا ﴾
[الفُرقَان: 16]
﴿لهم فيها ما يشاءون خالدين كان على ربك وعدا مسئولا﴾ [الفُرقَان: 16]
Muhammad Junagarhi Woh jo chahayen gay unn kay liye wahan mojood hoga hamesha rehney walay. Yeh to aap kay rab kay zimmay wada hai jo qabil-e-talab hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim wo jo chaahenge un ke liye wahaan maujoodh hoga, hamesha rehne waale, ye to aap ke rab ke zimme waada hai, jo qaabile talab hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari ان کے لیے اس میں ہر وہ نعمت ہو گی جس کی وہ خواہش کریں گے وہاں ہمیشہ رہیں گے آپ کے رب کے ذمہ وعدہ ہے جس کا ایفاء لازم ہے |
Muhammad Tahir Ul Qadri ان کے لئے ان (جنتوں) میں وہ (سب کچھ میسّر) ہوگا جو وہ چاہیں گے (اس میں) ہمیشہ رہیں گے، یہ آپ کے رب کے ذمۂ (کرم) پر مطلوبہ وعدہ ہے (جو پورا ہو کر رہے گا) |
Muhammad Taqi Usmani وہاں انہیں ہمیشہ ہمیشہ بستے ہوئے ہر وہ چیز ملے گی جو وہ چاہیں گے۔ یہ وہ ذمہ دارانہ وعدہ ہے جو تمہارے رب نے اپنے اوپر لازم کرلیا ہے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi ان کے لئے وہاں ہر خواہش کا سامان موجود ہے اور وہ اس میں ہمیشہ رہنے والے ہیں اور یہ پروردگار کے ذمہ ایک لازمی وعدہ ہے |