Quran with Hindustani translation - Surah Al-Furqan ayat 31 - الفُرقَان - Page - Juz 19
﴿وَكَذَٰلِكَ جَعَلۡنَا لِكُلِّ نَبِيٍّ عَدُوّٗا مِّنَ ٱلۡمُجۡرِمِينَۗ وَكَفَىٰ بِرَبِّكَ هَادِيٗا وَنَصِيرٗا ﴾
[الفُرقَان: 31]
﴿وكذلك جعلنا لكل نبي عدوا من المجرمين وكفى بربك هاديا ونصيرا﴾ [الفُرقَان: 31]
Muhammad Junagarhi Aur iss tarah hum ney her nabi kay dushman baaz gunehgaron ko bana diya hai. Aur tera rab hi hidayat kerney wala aur madad kerney wala kafi hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim aur isi tarah hum ne har Nabi ke dushman baaz gunehgaaro ko bana diya hai aur tera rab hee hidaayath karne wala aur madad karne wala kaafi hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور (اے حبیب!) اسی طرح ہم نے بنائے ہر نبی کے لیے دشمن جرائم پیشہ لوگوں سے اور کافی ہے آپ کا رب ( آپکے لیے) منزل مقصود تک پہنچانے والا اور مدد فرمانے والا |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور اسی طرح ہم نے ہر نبی کے لئے جرائم شعار لوگوں میں سے (ان کے) دشمن بنائے تھے (جو ان کے پیغمبرانہ مشن کی مخالفت کرتے اور اس طرح حق اور باطل قوتوں کے درمیان تضاد پیدا ہوتا جس سے انقلاب کے لئے سازگار فضا تیار ہو جاتی تھی)، اور آپ کا رب ہدایت کرنے اور مدد فرمانے کے لئے کافی ہے |
Muhammad Taqi Usmani اور ہم نے اسی طرح مجرم لوگوں کو ہر نبی کا دشمن بنایا ہے۔ اور تمہارا پروردگار ہدایت دینے اور مدد کرنے کے لیے کافی ہے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور اسی طرح ہم نے ہر نبی کے لئے مجرمین میں سے کچھ دشمن قرار دیدیئے ہیں اور ہدایت اور امداد کے لئے تمہارا پروردگار بہت کافی ہے |