Quran with Hindustani translation - Surah An-Naml ayat 93 - النَّمل - Page - Juz 20
﴿وَقُلِ ٱلۡحَمۡدُ لِلَّهِ سَيُرِيكُمۡ ءَايَٰتِهِۦ فَتَعۡرِفُونَهَاۚ وَمَا رَبُّكَ بِغَٰفِلٍ عَمَّا تَعۡمَلُونَ ﴾
[النَّمل: 93]
﴿وقل الحمد لله سيريكم آياته فتعرفونها وما ربك بغافل عما تعملون﴾ [النَّمل: 93]
Muhammad Junagarhi Keh dijiye! kay tamam tareefen Allah hi ko saza waar hain woh un-qareeb apni nishaniyan dikhaye ga jinhen tum (khud) pehchan lo gay aur jo kuch tum kertay ho uss say aap ka rab ghafil nahi |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim keh dijiye ke tamaam tareefe Allah hee ko saza waar hai, wo an-qareeb apni nishaaniya dikhayega, jinhe tum (khud) pehchaan loge aur jo kuch tum karte ho, us se aap ka rab ghaafil nahi |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور آپ فرمائیے سب تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں وہ ابھی دکھائیگا تمھیں اپنی نشانیاں۔ تو تم انھیں پہچان لو گے۔ اور نہیں ہے آپ کا رب بےخرب ان کاموں سے جو (اے لوگو) تم کیا کرتے ہو |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور آپ فرمادیجئے کہ تمام تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں وہ عنقریب تمہیں اپنی نشانیاں دکھا دے گا سو تم انہیں پہچان لو گے، اور آپ کا رب ان کاموں سے بے خبر نہیں جو تم انجام دیتے ہو |
Muhammad Taqi Usmani اور کہہ دو کہ : تمام تعریفیں اللہ کی ہیں، وہ تمہیں اپنی نشانیاں دکھائے گا، پھر تم انہیں پہچان بھی لو گے۔ اور تمہارا پروردگار تمہارے کاموں سے بیخبر نہیں ہے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور یہ کہئے کہ ساری حمد صرف اللہ کے لئے ہے اور وہ عنقریب تمہیں اپنی نشانیاں دکھلائے گا اور تم پہچان لو گے اور تمہارا پروردگار تمہارے اعمال سے سے غافل نہیں ہے |