Quran with Hindustani translation - Surah al-‘Imran ayat 105 - آل عِمران - Page - Juz 4
﴿وَلَا تَكُونُواْ كَٱلَّذِينَ تَفَرَّقُواْ وَٱخۡتَلَفُواْ مِنۢ بَعۡدِ مَا جَآءَهُمُ ٱلۡبَيِّنَٰتُۚ وَأُوْلَٰٓئِكَ لَهُمۡ عَذَابٌ عَظِيمٞ ﴾
[آل عِمران: 105]
﴿ولا تكونوا كالذين تفرقوا واختلفوا من بعد ما جاءهم البينات وأولئك لهم﴾ [آل عِمران: 105]
Muhammad Junagarhi Tum unn logon ki tarah na hojana jinhon ney apney pass roshan daleelen aajaney kay baad bhi tafarrqa daala aur ikhtilaf kiya enhin logon kay liye bara azab hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim tum un logo ki tarah na ho jaana jinhone apne paas roushan dalile aa jaane ke baadh bhi taf-raqa17 daala, aur eqtelaaf kiya, inhee logo ke liye bada azaab hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور نہ ہوجانا ان لوگوں کی طرح جو فرقوں میں بٹ گئے تھے اور اختلاف کرنے لگے تھے اس کے بعد بھی جب آچکی تھیں ان کے پاس روشن نشانیاں اور ان لوگوں کے لیے عذاب ہے بہت بڑا۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور ان لوگوں کی طرح نہ ہو جانا جو فرقوں میں بٹ گئے تھے اور جب ان کے پاس واضح نشانیاں آچکیں اس کے بعد بھی اختلاف کرنے لگے، اور انہی لوگوں کے لئے سخت عذاب ہے |
Muhammad Taqi Usmani اور ان لوگوں کی طرح نہ ہوجانا جن کے پاس کھلے کھلے دلائل آچکے تھے، اس کے بعد بھی انہوں نے آپس میں پھوٹ ڈال لی اور اختلاف میں پڑگئے، ایسے لوگوں کو سخت سزا ہوگی۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور خبردار ان لوگوں کی طرح نہ ہوجاؤ جنہوں نے تفرقہ پیدا کیا اور واضح نشانیوں کے آجانے کے بعد بھی اختلاف کیا کہ ان کے لئے عذاب هعظیم ہے |