Quran with Hindustani translation - Surah al-‘Imran ayat 106 - آل عِمران - Page - Juz 4
﴿يَوۡمَ تَبۡيَضُّ وُجُوهٞ وَتَسۡوَدُّ وُجُوهٞۚ فَأَمَّا ٱلَّذِينَ ٱسۡوَدَّتۡ وُجُوهُهُمۡ أَكَفَرۡتُم بَعۡدَ إِيمَٰنِكُمۡ فَذُوقُواْ ٱلۡعَذَابَ بِمَا كُنتُمۡ تَكۡفُرُونَ ﴾
[آل عِمران: 106]
﴿يوم تبيض وجوه وتسود وجوه فأما الذين اسودت وجوههم أكفرتم بعد إيمانكم﴾ [آل عِمران: 106]
Muhammad Junagarhi Jiss din baaz chehray safaid hongay aur baaz siyah, siyah chehray walon (say kaha jayega) kay kiya tum ney eman laney kay baad kufur kiya? Abb apney kufur ka azab chakho |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim jis din baaz chehre safed honge aur baaz siyaah, siyaah chehre waalo (se kaha jayega) ke kya tum ne imaan laane ke baadh kufr kiya? ab apne kufr ka azaab chako |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اُس دن (جب کہ ) روشن ہوں گے کئی چہرے اور کالے ہوں گے کئی منہ تو ہو جو سیاہ رو ہوں گے ( انھیں کہا جائے گا ) کہ کیا تم نے کفر اختیار کرلیا تھا ایمان لانے کے بعد تو اب چکھو عذاب (کی اذیتیں) بوجہ اس کفر کے جو تم کیا کرتے تھے۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri جس دن کئی چہرے سفید ہوں گے اور کئی چہرے سیاہ ہوں گے، تو جن کے چہرے سیاہ ہو جائیں گے (ان سے کہا جائے گا:) کیا تم نے ایمان لانے کے بعد کفر کیا؟ تو جو کفر تم کرتے رہے تھے سواس کے عذاب (کا مزہ) چکھ لو |
Muhammad Taqi Usmani اس دن جب کچھ چہرے چمکتے ہوں گے اور کچھ چہرے سیاہ پڑجائیں گے۔ چنانچہ جن لوگوں کے چہرے سیاہ پڑجائیں گے ان سے کہا جائے گا کہ : کیا تم نے اپنے ایمان کے بعد کفر اختیار کرلیا ؟ لو پھر اب مزہ چکھو اس عذاب کا، کیونکہ تم کفر کیا کرتے تھے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi قیامت کے دن جب بعض چہرے سفید ہوں گے اور بعض سیاہ. جن کے چہرے سیاہ ہوں گے ان سے کہا جائے گا کہ تم ایمان کے بعد کیوں کافر ہوگئے تھے اب اپنے کفر کی بنائ پر عذاب کا مزہ چکھو |