Quran with Hindustani translation - Surah al-‘Imran ayat 11 - آل عِمران - Page - Juz 3
﴿كَدَأۡبِ ءَالِ فِرۡعَوۡنَ وَٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِهِمۡۚ كَذَّبُواْ بِـَٔايَٰتِنَا فَأَخَذَهُمُ ٱللَّهُ بِذُنُوبِهِمۡۗ وَٱللَّهُ شَدِيدُ ٱلۡعِقَابِ ﴾
[آل عِمران: 11]
﴿كدأب آل فرعون والذين من قبلهم كذبوا بآياتنا فأخذهم الله بذنوبهم والله﴾ [آل عِمران: 11]
Muhammad Junagarhi Jaisa aal-e-firaon ka haal hua aur unn ka jo inn say pehlay thay unhon ney humari aayaton ko jhutlaya phir Allah Taalaa ney bhi unhen unn kay gunahon per pakar liya aur Allah Taalaa sakht azab wala hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim jaisa aale feraun ka haal hoa, aur un ka jo un se pehle thein, unhone hamaari aayato ko jhutlaaya, phir Allah ta’ala ne bhi unhe un ke gunaaho par pakad liya, aur Allah ta’ala saqt azaab waala hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari (اُن کا طریقہ) مثل طریقہ آل فرعون کے اور ان لوگوں کے تھا جو ان سے پہلے تھے انھوں نے جھٹلایا ہماری آیتوں کو پس پکڑلیا انھیں اللہ تعالیٰ نے ان کے گناہوں کی وجہ سے اور اللہ تعالیٰ سخت عذاب دینے والا ہے۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri (ان کا بھی) قومِ فرعون اور ان سے پہلی قوموں جیسا طریقہ ہے، جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا تو اللہ نے ان کے گناہوں کے باعث انہیں پکڑ لیا، اور اللہ سخت عذاب دینے والا ہے |
Muhammad Taqi Usmani ان کا حال فرعون اور ان سے پہلے کے لوگوں کے معاملے جیسا ہے۔ انہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا، چنانچہ اللہ نے ان کو ان کے گناہوں کی وجہ سے پکڑ میں لے لیا، اور اللہ کا عذاب بڑا سخت ہے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi ان کا حال بھی فرعونیوں اور ان سے پہلے لوگوں کا سا ہو گا جنھوں نے بمارے آیات کو جھٹلایا، پس الله نے انہیں ان کے گناہوں کے وجہ سے گرفت میں لے لیا اور الله سخت عذاب دینے والا ہے |