Quran with Hindustani translation - Surah al-‘Imran ayat 142 - آل عِمران - Page - Juz 4
﴿أَمۡ حَسِبۡتُمۡ أَن تَدۡخُلُواْ ٱلۡجَنَّةَ وَلَمَّا يَعۡلَمِ ٱللَّهُ ٱلَّذِينَ جَٰهَدُواْ مِنكُمۡ وَيَعۡلَمَ ٱلصَّٰبِرِينَ ﴾
[آل عِمران: 142]
﴿أم حسبتم أن تدخلوا الجنة ولما يعلم الله الذين جاهدوا منكم ويعلم﴾ [آل عِمران: 142]
Muhammad Junagarhi Kiya tum yeh samajh bethay ho kay tum jannat mein chalay jao gay halankay abb tak Allah Taalaa ney yeh zahir nahi kiya kay tum mein say jihad kerney walay kaun hain aur sabar kerney walay kaun hain |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim kya tum ye samajh baithe ho ke tum jannath mein chale jaoge, halaan ke ab tak Allah ta’ala ne ye zaaher nahi kiya ke tum mein se jihaad karne waale kaun hai aur sabr karne wale kaun |
Muhammad Karam Shah Al Azhari کیا تم گمان رکھتے ہو کہ (یونہی ) داخل ہوجاؤگے جنت میں حالانکہ ابھی دیکھا ہی نہیں اللہ نے ان لوگوں کو جنھوں نے جہاد کیا تم میں سے اور دیکھا ہی نہیں (آزمائش میں ) صبر کرنے والو کو ۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri کیا تم یہ گمان کئے ہوئے ہو کہ تم (یونہی) جنت میں چلے جاؤ گے؟ حالانکہ ابھی اللہ نے تم میں سے جہاد کرنے والوں کو پرکھا ہی نہیں ہے اور نہ ہی صبر کرنے والوں کو جانچا ہے |
Muhammad Taqi Usmani بھلا کیا تم یہ سمجھتے ہو کہ (یونہی) جنت کے اندر جاپہنچو گے ؟ حالانکہ ابھی تک اللہ نے تم میں سے ان لوگوں کو جانچ کر نہیں دیکھا جو جہاد کریں، اور نہ ان کو جانچ کر دیکھا ہے جو ثابت قدم رہنے والے ہیں۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi کیا تمہارا یہ خیال ہے کہ تم جنّت میں یوں ہی داخل ہوجاؤ گے جب کہ خدا نے تم میں سے جہاد کرنے والوں اور صبر کرنے والوں کو بھی نہیں جانا ہے |