Quran with Hindustani translation - Surah al-‘Imran ayat 17 - آل عِمران - Page - Juz 3
﴿ٱلصَّٰبِرِينَ وَٱلصَّٰدِقِينَ وَٱلۡقَٰنِتِينَ وَٱلۡمُنفِقِينَ وَٱلۡمُسۡتَغۡفِرِينَ بِٱلۡأَسۡحَارِ ﴾
[آل عِمران: 17]
﴿الصابرين والصادقين والقانتين والمنفقين والمستغفرين بالأسحار﴾ [آل عِمران: 17]
Muhammad Junagarhi Jo sabar kerney walay aur sach bolney walay aur farmanbardari kerney walay aur Allah ki raah mein kharach kerney walay aur pichli raat ko baksish maangney walay hain |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim jo sabr karne waale aur sach bolne waale aur farmabardaari karne waale aur Allah ki raah mein qarch karne waale aur pichli raath ko baqshish maangne waale hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari (یہ مصیبتوں) میں صبر کرنے والے ہیں اور (ہر حالت ) میں سچ بولنے والے ہیں اور (عبادت میں ) عاجزی کرنے والے ہیں اور اللہ کی راہ میں خرچ کرنے والے ہیں اور اپنے گناہوں کی معافی مانگنے والے ہیں سحری کے وقت۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri (یہ لوگ) صبر کرنے والے ہیں اور قول و عمل میں سچائی والے ہیں اور ادب و اطاعت میں جھکنے والے ہیں اور اللہ کی راہ میں خرچ کرنے والے ہیں اور رات کے پچھلے پہر (اٹھ کر) اللہ سے معافی مانگنے والے ہیں |
Muhammad Taqi Usmani یہ لوگ بڑے صبر کرنے والے ہیں، سچائی کے خوگر ہیں، عبادت گزار ہیں (اللہ کی خوشنودی کے لیے) خرچ کرنے والے ہیں، اور سحری کے اوقات میں استغفار کرتے رہتے ہیں۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi یہ سب صبر کرنے والے, سچ بولنے والے, اطاعت کرنے والے, راہ خدا میں خرچ کرنے والے اور ہنگاهِ سحر استغفار کرنے والے ہیں |