Quran with Hindustani translation - Surah al-‘Imran ayat 69 - آل عِمران - Page - Juz 3
﴿وَدَّت طَّآئِفَةٞ مِّنۡ أَهۡلِ ٱلۡكِتَٰبِ لَوۡ يُضِلُّونَكُمۡ وَمَا يُضِلُّونَ إِلَّآ أَنفُسَهُمۡ وَمَا يَشۡعُرُونَ ﴾
[آل عِمران: 69]
﴿ودت طائفة من أهل الكتاب لو يضلونكم وما يضلون إلا أنفسهم وما﴾ [آل عِمران: 69]
Muhammad Junagarhi Ehal-e-kitab ki aik jamat chahati hai kay tumhen gumrah ker den dar-asal woh khud apney aap ko gumrah ker rahey hain aur samajhtay nahi |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim ahle kitaab ki ek jamaath chahti hai ke tumhe gumraah karde, dar asl wo khud apne aap ko gumraah kar rahe hai aur samajhte nahi |
Muhammad Karam Shah Al Azhari دل سے چاہتا ہے ایک گروہ اہل کتاب سے کہ کسی طرح گمراہ کردیں تمھیں اور نہیں گمراہ کرتے مگر اپنے آپ کو اور وہ ( اس حقیقت) کو نہیں سمجھتے۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri (اے مسلمانو!) اہلِ کتاب میں سے ایک گروہ تو (شدید) خواہش رکھتا ہے کہ کاش وہ تمہیں گمراہ کر سکیں، مگر وہ فقط اپنے آپ ہی کو گمراہی میں مبتلا کئے ہوئے ہیں اور انہیں (اس بات کا) شعور نہیں |
Muhammad Taqi Usmani (مسلمانو) اہل کتاب کا ایک گروہ یہ چاہتا ہے کہ تم لوگوں کو گمراہ کردے، حالانکہ وہ اپنے سوا کسی اور کو گمراہ نہیں کر رہے، اگرچہ انہیں اس کا احساس نہیں ہے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اہلِ کتاب کا ایک گروہ یہ چاہتا ہے کہ تم لوگوں کو گمراہ کردے حالانکہ یہ اپنے ہی کو گمراہ کررہے ہیں اور سمجھتے بھی نہیں ہیں |