Quran with Urdu translation - Surah al-‘Imran ayat 69 - آل عِمران - Page - Juz 3
﴿وَدَّت طَّآئِفَةٞ مِّنۡ أَهۡلِ ٱلۡكِتَٰبِ لَوۡ يُضِلُّونَكُمۡ وَمَا يُضِلُّونَ إِلَّآ أَنفُسَهُمۡ وَمَا يَشۡعُرُونَ ﴾
[آل عِمران: 69]
﴿ودت طائفة من أهل الكتاب لو يضلونكم وما يضلون إلا أنفسهم وما﴾ [آل عِمران: 69]
Abul Ala Maududi (Aey Iman laney walon) ehle kitab mein se ek giroh chahta hai ke kisi tarah tumhein raah e raast se hata de, halaanke dar haqeeqat woh apne siwa kisi ko gumraahi mein nahin daal rahey hain magar unhein iska shaoor nahin hai |
Ahmed Ali بعض اہلِ کتاب دل سے چاہتے ہیں کہ کسی طرح تم کو گمراہ کردیں اور گمراہ نہیں کرتے مگر اپنے نفسوں کو اور نہیں سمجتے |
Fateh Muhammad Jalandhry (اے اہل اسلام) بعضے اہلِ کتاب اس بات کی خواہش رکھتے ہیں کہ تم کو گمراہ کر دیں مگر یہ (تم کو کیا گمراہ کریں گے) اپنے آپ کو ہی گمراہ کر رہے ہیں اور نہیں جانتے |
Mahmood Ul Hassan آرزو ہے بعضے اہل کتاب کو کہ کسی طرح گمراہ کریں تم کو اور گمراہ نہیں کرتے مگر اپنے آپ کو اور نہیں سمجھتے [۱۰۵] |
Muhammad Hussain Najafi اہل کتاب کا ایک گروہ چاہتا ہے کہ کاش وہ تمہیں گمراہ کر سکے حالانکہ وہ اپنے سوا کسی کو بھی گمراہ نہیں کرتے مگر انہیں اس کا شعور نہیں۔ |