×

بے شک جو لوگ اللہ تعالیٰ کے عہد اور اپنی قسموں کو 3:77 Hindustani translation

Quran infoHindustaniSurah al-‘Imran ⮕ (3:77) ayat 77 in Hindustani

3:77 Surah al-‘Imran ayat 77 in Hindustani (الباكستانية)

Quran with Hindustani translation - Surah al-‘Imran ayat 77 - آل عِمران - Page - Juz 3

﴿إِنَّ ٱلَّذِينَ يَشۡتَرُونَ بِعَهۡدِ ٱللَّهِ وَأَيۡمَٰنِهِمۡ ثَمَنٗا قَلِيلًا أُوْلَٰٓئِكَ لَا خَلَٰقَ لَهُمۡ فِي ٱلۡأٓخِرَةِ وَلَا يُكَلِّمُهُمُ ٱللَّهُ وَلَا يَنظُرُ إِلَيۡهِمۡ يَوۡمَ ٱلۡقِيَٰمَةِ وَلَا يُزَكِّيهِمۡ وَلَهُمۡ عَذَابٌ أَلِيمٞ ﴾
[آل عِمران: 77]

بے شک جو لوگ اللہ تعالیٰ کے عہد اور اپنی قسموں کو تھوڑی قیمت پر بیچ ڈالتے ہیں، ان کے لئے آخرت میں کوئی حصہ نہیں، اللہ تعالیٰ نہ تو ان سے بات چیت کرے گا نہ ان کی طرف قیامت کے دن دیکھے گا، نہ انہیں پاک کرے گا اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے

❮ Previous Next ❯

ترجمة: إن الذين يشترون بعهد الله وأيمانهم ثمنا قليلا أولئك لا خلاق لهم, باللغة الباكستانية

﴿إن الذين يشترون بعهد الله وأيمانهم ثمنا قليلا أولئك لا خلاق لهم﴾ [آل عِمران: 77]

Muhammad Junagarhi
Be-shak jo log Allah Taalaa kay ehad aur apni qasmon ko thori qeemat mein baich daaltay hain unn kay liye aakhirat mein koi hissa nahi Allah Taalaa na to unn say baat cheet keray ga na unn ki taraf qayamat kay din dekhay ga na unhen pak keray ga aur unn kay liye dard naak azab hai
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim
be-shak jo log Allah ta’ala ke ahadh aur apni qasmo ko thodi qimath par bech daalte hai, un ke liye aaqirath mein koyi hissa nahi, Allah ta’ala na to un se baath cheeth karega, na un ki taraf qayaamath ke din dekhega, na unhe paak karega aur un ke liye dard-naak azaab hai
Muhammad Karam Shah Al Azhari
بے شک جو لوگ خریدتے ہیں اللہ کے عہد اور اپنی قسموں کے عوض تھوڑی سی قیمت یہ وہ (بد نصیب ) ہیں کہ کچھ حصہ نہیں ان کے لیے آخرت میں اور بات تک نہ کرے گا ان سے اللہ تعالیٰ اور دیکھے گا بھی نہیں ان کی طرف قیامت کے روز اور نہ پاک کرے گا انھیں اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے۔
Muhammad Tahir Ul Qadri
بیشک جو لوگ اللہ کے عہد اور اپنی قَسموں کا تھوڑی سی قیمت کے عوض سودا کر دیتے ہیں یہی وہ لوگ ہیں جن کے لئے آخرت میں کوئی حصہ نہیں اور نہ قیامت کے دن اللہ ان سے کلام فرمائے گا اور نہ ہی ان کی طرف نگاہ فرمائے گا اور نہ انہیں پاکیزگی دے گا اور ان کے لئے دردناک عذاب ہو گا
Muhammad Taqi Usmani
(اس کے برخلاف) جو لوگ اللہ سے کیے ہوئے عہد اور اپنی کھائی ہوئی قسموں کا سودا کر کے تھوڑی سی قیمت حاصل کرلیتے ہیں ان کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں ہوگا، اور قیامت کے دن نہ اللہ ان سے بات کرے گا، نہ انہیں (رعایت کی نظر سے) دیکھے گا، نہ انہیں پاک کرے گا، اور ان کا حصہ تو بس عذاب ہوگا، انتہائی دردناک۔
Syed Zeeshan Haider Jawadi
جو لوگ اللہ سے کئے گئے عہد اور قسم کو تھوڑی قیمت پر بیچ ڈالتے ہیں ان کے لئے آخرت میں کوئی حصّہ نہیں ہے اور نہ خدا ان سے بات کرے گا اور نہ روزِ قیامت ان کی طرف نظر کرے گا اور نہ انہیں گناہوں کی آلودگی سے پاک بنائے گا اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek