Quran with Hindustani translation - Surah Ar-Rum ayat 54 - الرُّوم - Page - Juz 21
﴿۞ ٱللَّهُ ٱلَّذِي خَلَقَكُم مِّن ضَعۡفٖ ثُمَّ جَعَلَ مِنۢ بَعۡدِ ضَعۡفٖ قُوَّةٗ ثُمَّ جَعَلَ مِنۢ بَعۡدِ قُوَّةٖ ضَعۡفٗا وَشَيۡبَةٗۚ يَخۡلُقُ مَا يَشَآءُۚ وَهُوَ ٱلۡعَلِيمُ ٱلۡقَدِيرُ ﴾
[الرُّوم: 54]
﴿الله الذي خلقكم من ضعف ثم جعل من بعد ضعف قوة ثم﴾ [الرُّوم: 54]
Muhammad Junagarhi Allah Taalaa wohi hai jiss ney tumhen kamzori ki halat mein peda kiya phir uss kamzori kay baad tawanaee di phir uss tawanaee kay baad kamzori aur burhapa diya jo chahata hai peda kerta hai woh sab say poora waqif aur sab per poora qadir hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim Allah ta’ala wo hai jis ne tumhe kamzori ki haalath mein paida kiya, phir us kamzori ke baadh tawanaayi di, phir us tawanaayi ke baadh kamzori aur bhudaapa diya, jo chaahta hai paida karta hai, wo sab se pura waaqif aur sab par pura qaadir hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اللہ تعالیٰ ہی ہے جس نے تمھیں (ابتدا میں) کمزور پیدا فرمایا پھر عطا کی (تمھیں ) کمزوری کے بعد قوت پھر ، پھر کمزوری کے بعد قوت اور بڑھاپا دے دیا۔ پیدا کرتا ہے جو چاہتا ہے اور وہی سب کچھ جاننے والا بڑی قدرت والا ہے |
Muhammad Tahir Ul Qadri اللہ ہی ہے جس نے تمہیں کمزور چیز (یعنی نطفہ) سے پیدا فرمایا پھر اس نے کمزوری کے بعد قوتِ (شباب) پیدا کیا، پھر اس نے قوت کے بعد کمزوری اور بڑھاپا پیدا کر دیا، وہ جو چاہتا ہے پیدا فرماتا ہے اور وہ خوب جاننے والا، بڑی قدرت والا ہے |
Muhammad Taqi Usmani اللہ وہ ہے جس نے تمہاری تخلیق کی ابتدا کمزوری سے کی، پھر کمزوری کے بعد طاقت عطا فرمائی، پھر طاقت کے بعد (دوبارہ) کمزوری اور بڑھاپا طاری کردیا۔ وہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے، اور وہی ہے جس کا علم بھی کامل ہے، قدرت بھی کامل۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اللرُ ہی وہ ہے جس نے تم سب کو کمزوری سے پیدا کیا ہے اور پھر کمزوری کے بعد طاقت عطا کی ہے اور پھر طاقت کے بعد کمزوری اور ضعیفی قرار دی ہے وہ جو چاہتا ہے پیدا کردیتا ہے کہ وہ صاحب هعلم بھی ہے اور صاحب قدرت بھی ہے |