Quran with Hindustani translation - Surah Ar-Rum ayat 8 - الرُّوم - Page - Juz 21
﴿أَوَلَمۡ يَتَفَكَّرُواْ فِيٓ أَنفُسِهِمۗ مَّا خَلَقَ ٱللَّهُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضَ وَمَا بَيۡنَهُمَآ إِلَّا بِٱلۡحَقِّ وَأَجَلٖ مُّسَمّٗىۗ وَإِنَّ كَثِيرٗا مِّنَ ٱلنَّاسِ بِلِقَآيِٕ رَبِّهِمۡ لَكَٰفِرُونَ ﴾
[الرُّوم: 8]
﴿أو لم يتفكروا في أنفسهم ما خلق الله السموات والأرض وما بينهما﴾ [الرُّوم: 8]
Muhammad Junagarhi Kiya inn logon ney apnay dil mein yeh ghor nahi kiya? Kay Allah Taalaa ney aasmano ko aur zamin aur inn kay darmiyan jo kuch hai sab ko behtareen qareeney say muqarrar waqt tak kay liye hi (peda) kiya hai haan aksar log yaqeenan apnay rab ki mulaqat kay munkir hain |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim kya un logo ne apne dil mein ye ghaur nahi kiya? ke Allah ta’ala ne asmaano aur zameen aur un ke darmiyaan jo kuch hai sab ko behetreen qarine se muqarrar waqt tak ke liye (hee) paida kiya hai, haan aksar log yaqinan apne rab ki mulaqaath ke munkir hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari کیا انھوں نے کبھی غور نہیں کیا اپنے جی میں نہیں پیدا فرمایا اللہ تعالیٰ نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان کے درمیان ہے مگر حق کے ساتھ اور ایک مقررہ مدت کے لیے اور بلاشبہ اکثر لوگ اپنے رب کی ملاقات کے سخت منکر ہیں |
Muhammad Tahir Ul Qadri کیا انہوں نے اپنے مَن میں کبھی غور نہیں کیا کہ اللہ نے آسمانوں اور زمین کو اور جوکچھ ان دونوں کے درمیان ہے پیدا نہیں فرمایا مگر (نظامِ) حق اور مقرّرہ مدت (کے دورانیے) کے ساتھ، اور بیشک بہت سے لوگ اپنے رب کی ملاقات کے مُنکِر ہیں |
Muhammad Taqi Usmani بھلا کیا انہوں نے اپنے دلوں میں غور نہیں کیا ؟ اللہ نے آسمانوں اور زمین کو اور ان کے درمیان پائی جانے والی چیزوں کو بغیر کسی برحق مقصد کے اور کوئی میعاد مقرر کیے بغیر پیدا نہیں کردیا۔ اور بہت سے لوگ ہیں کہ اپنے پروردگار سے جا ملنے کے منکر ہیں۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi کیا ان لوگوں نے اپنے اندر فکر نہیں کی ہے کہ خدا نے آسمان و زمین اور اس کے درمیان کی تمام مخلوقات کو برحق ہی پیدا کیا ہے اور ایک معین مدّت کے ساتھ لیکن لوگوں کی اکثریت اپنے پروردگار کی ملاقات سے انکار کرنے والی ہے |